ETV Bharat / state

'اہم امور پر خاموشی اختیار کرکے مودی نے مایوس کیا' - کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا

کانگریس نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے آج ملک سے خطاب کیا تو امید تھی کہ وہ کچھ مستحکمو منظم اعلان کریں گے، لیکن انہوں نے ملک کو مایوس کیا۔

اہم امور پر خاموشی اختیار کرکے مودی نے مایوس کیا

author img

By

Published : Apr 3, 2020, 9:16 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں کانگریس نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے آج صبح جب ملک سے خطاب کیا تو یہ امید تھی کہ وہ منریگا کارڈ ہولڈرز، کسانوں، ڈاکٹرز اور طبی عملے کے مفاد میں کوئی ٹھوس اعلان کریں گے، لیکن ان امور پر خاموشی اختیار کرکے انہوں نے ملک کو مایوس کیا ہے۔

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے آج پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ دس دنوں میں ملک میں ضروری اشیا کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، اور لوگوں کو پوری طرح سے ضروری اشیا کی سپلائی نہیں ہوپارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جگہ جگہ ضروری اشیا کی آمد و رفت میں رخنہ آیا ہے، جس کی وجہ سے ریاستوں میں ضروری اشیا کی کمی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ریاستوں کی سرحدیں سیل ہیں اور 60 فیصد ٹرک سڑکوں پر نہیں ہیں، ملک میں تقریباً سوا سو کروڑ کرانہ دکانیں ہیں، لیکن سامان کی کمی کی وجہ سے مشکل سے لاکھ یا سوا لاکھ کرانہ دکانیں ہی کھل پارہی ہیں۔

ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ سپلائی چین متاثر ہونے سے ملک میں مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے، سبزی، دال، آٹا، چاول وغیرہ کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ لاگت کئی گنا بڑھ گئی ہے، جس کی وجہ سے آٹا، دالیں، سبزیاں دو گنی قیمت پر فروخت ہورہی ہیں لیکن اس کا فائدہ کسان کو نہیں مل پارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.