نئی دہلی: نومنتخب مرکزی وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل اور بشویشورٹوڈو نے جل شکتی وزارت کے وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالا۔
جل شکتی کے وزیر گجیندر سنگھ شیخوات نے دونوں وزرا کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ان کے تجربے سے فائدہ اور انہیں وزارت کی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا ’’ نو منتخب جل شکتی وزرائے مملکت پرہلاد پٹیل اور بشویشور ٹوڈو نے آج چارج لیا۔ پرہلاد جی ایک اچھے اور تجربہ کار لیڈر ہیں۔ یقینا ہی میرا اور ان کا ساتھ وزیر اعظم کی جانب سے جل شکتی وزارت کی تشکیل کے مقصد کو ایک نئی توانائی فراہم کرےگا۔
مزید پڑھیں:
مرکزی وزارت میں شامل ہوئے وزیروں کو بی جے پی صدر نے دی مبارکباد
پرہلاد جی کا خیر مقدم ‘‘۔ انہوں نے کہا ’’جل شکتی وزارت میں نومنتخب وزیر مملکت بشویشور ٹوڈو جی نے بھی آج چارج سنبھالا ۔ وہ اپنی قابلیت سے ملک کی خدمت کے مرکزی دھارے میں اپنی جگہ بنا چکے ہیں۔ ہم نے پانی سے متعلق عوامی مفادات کے دیگر مسائل کے بارے میں بات کی۔ وشیشورجی کا خیر مقدم ‘