ETV Bharat / state

دہلی میں 'پٹاخے نہیں دیا جلاؤ' مہم کا آج سے آغاز

دہلی حکومت نے دیوالی سے پہلے ' پٹاخہ نہیں دیا جلاؤ' مہم کی شروعات کردی ہے۔ وہیں آلودگی کو روکنے کے لیے اس بار پٹاخے فروخت کرنے کے لیے کسی کو لائسنس بھی جاری نہیں کیا گیا ہے۔

دہلی میں 'پٹاخے نہیں دیا جلاؤ' مہم  آج سے شروع

author img

By

Published : Oct 27, 2021, 7:32 PM IST

Updated : Oct 27, 2021, 7:38 PM IST

دارالحکومت دہلی کی کیجریوال حکومت دہلی میں آلودگی کو روکنے کی سمت میں ہر طرح کی کوششی مہم چلارہی ہے۔ جہاں ایک طرف ’ریڈ لائٹ گاڑی آف‘ مہم کی شروعات کی ہے، وہیں دیوالی کے موقع پر پٹاخوں کی وجہ سے ہونے والی آلودگی سے بچنے کے لیے 27 اکتوبر سے دہلی میں ' پٹاخہ نہیں دیا جلاؤ' مہم شروع کی ہے۔

دہلی میں 'پٹاخے نہیں دیا جلاؤ' مہم آج سے شروع

وزیر ماحولیات گوپال رائے کے مطابق اس مہم کے تحت پولیس کی 15 ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، جو ضلعی سطح پر کام کریں گی۔ وہیں دوسری طرف 33 ایس ڈی ایمز کی قیادت میں یہ مہم چلائی جائے گی۔ پٹاخے جلانے یا بیچنے والوں کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

وزیر ماحولیات گوپال رائے نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 15 ٹیمیں 157 ممبران پر مشتمل ہوں گی۔ ان ٹیموں کو نہ صرف لوگوں کو پٹاخے کے خطرے سے آگاہ کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے بلکہ یہ پٹاخوں کی وجہ سے ہونے والی بیماری کے حوالے سے بھی بیداری پیدا کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم پٹاخوں کی خرید و فروخت پر نظر رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹس کے پیش نظر آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے پٹاخوں کے خلاف مہم کی شروعات کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ پٹاخے فروخت کرنے کے لیے کسی کو لائسنس جاری نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: رامپور: محمد علی جوہر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا انتقال

پریس کانفرنس میں گوپال رائے نے اعلان کیا کہ جو بھی فرد پٹاخے بیچنے اور جلانے کے جرم میں ملوث پایا جائے گا، اس کے خلاف متعلقہ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ پریس کانفرنس سے قبل وزیر ماحولیات نے دہلی کے عہدیداران کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔

Last Updated : Oct 27, 2021, 7:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.