ETV Bharat / state

پارلیمنٹ کی سیکورٹی چوک کا معاملہ: دہلی پولیس کا اسپیشل سیل کرائم سین کو ری کریئٹ کرے گا - پارلیمنٹ کی سیکورٹی چوک کے واقعہ کو ری کریئٹ

Re-create crime scenes to understand crime patterns دہلی پولیس کا خصوصی سیل تفصیلی جانچ کے لیے اب پارلیمنٹ کی سیکورٹی چوک کے واقعہ کو ری کریئٹ کرنے جارہا ہے۔ دہلی پولیس جرائم کے طریقہ کار کو سمجھنے اور اس کا باریک بینی سے تجزیہ کرنے کے لیے یہ طریقہ اپنائے گی۔

Parliament security lapse case: Delhi Police's special cell will recreate the crime scene

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 15, 2023, 10:48 AM IST

نئی دہلی: دہلی پولیس کے ذرائع کے مطابق، دہلی پولیس کا خصوصی سیل بدھ یا اتوار کو ملزمان کو پارلیمنٹ کے احاطے میں لے جا کر پارلیمنٹ کی سیکورٹی چوک کے واقعہ کو ری کریئٹ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کو کرائم سین کو ری کریئٹ کرنے کے لیے پارلیمنٹ لے جایا جائے گا۔ اسپیشل سیل کے ذرائع نے بتایا کہ اس سے پولیس کو یہ معلوم کرنے میں مدد ملے گی کہ ملزم کلر اسپرے کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس میں کیسے داخل ہوا۔ اس نے اپنے منصوبے پر کیسے عمل کیا؟

ذرائع نے بتایا کہ دہلی پولیس جرائم کے طریقہ کار کو سمجھنے اور اس کا باریک بینی سے تجزیہ کرنے کے لیے یہ طریقہ اپنائے گی۔ اسپیشل سیل ملزم کو پارلیمنٹ کمپلیکس کے گیٹ سے عمارت کے اندر لے جائے گا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کی کارروائی کے باعث اسپیشل سیل کی ٹیم گرفتاری کے بعد کرائم سین کو ری کریئٹ نہیں کر سکی تھی۔ ٹیم ہفتہ یا اتوار کو کرائم سین ری کریئٹ کرنے کی کوشش کرے گی، جب پارلیمنٹ کا اجلاس نہیں ہوتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیشل سیل کی ٹیم ملزمین کو گروگرام میں ان کے فلیٹ پر بھی لے جائے گی جہاں ان کی ملاقات ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:اگر پارلیمنٹ میں داخل ہونے والے مسلمان ہوتے تو یہ طوفان کھڑا کر دیتے: جے ڈی یو رکن پارلیمنٹ

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشل سیل کی ٹیم نے 50 موبائل نمبرز کی فہرست بھی تیار کی ہے جن پر ملزمان نے گزشتہ 15 دنوں میں کال کیے تھے۔ پولیس ان نمبروں پر کال کر کے ان کی شناخت پتہ کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشل سیل یہ جاننے کی کوشش کر رہا ہے کہ آیا اس جرم میں صرف چھ سے سات ملزمان ملوث تھے یا انہیں دوسرے لوگوں سے بھی مدد مل رہی تھی۔ اس دوران دہلی پولیس نے پارلیمنٹ کی سیکورٹی چوک کے معاملے میں پوری سازش کے ماسٹر مائنڈ للت موہن جھا کو گرفتار کر لیا ہے۔ للت نے اس واقعہ کا ویڈیو بنایا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.