دہلی: مانسون اجلاس میں ہنگامہ آرائی پر ایک ہفتے کے لیے معطل کیے گئے اراکین پارلیمنٹ نے بدھ کو 50 گھنٹے مسلسل احتجاج کی کال دی ہے۔ پارلیمنٹ ایوان سے معطل ارکان میں سے ٹی ایم سی کے 7، ڈی ایم کے کے 6، تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے 3، سی پی آئی ایم کے 2 اور ایک ایک عام آدمی پارٹی اور سی پی آئی سے ہیں۔ احتجاج کرنے والے ارکان پارلیمان نے ٹینٹ کا مطالبہ کیا تھا لیکن انتظامیہ نے اس سے انکار کر دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کمپلیکس میں اس طرح کی تعمیر کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
معطل ارکان پارلیمنٹ راجیہ سبھا چیئرمین کی جانب سے معطلی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ ان اراکین کے احتجاج کرنے کے لیے روسٹر(شفٹ شیڈول) تیار کیا گیا ہے۔ اس کے تحت ارکان باری باری دھرنا دے رہے ہیں۔ احتجاج کرنے والے ارکان پارلیمنٹ نے بدھ کی رات پارلیمنٹ کے احاطے میں کھلے آسمان تلے گزاری۔ واضح رہے کہ پیر اور منگل کو ایوان میں ہنگامہ آرائی پر 20 ارکان پارلیمنٹ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ Fifty Hour Long Day-Night Protest of Suspended MPs
معطل ارکان میں سے 7 ٹی ایم سی، 6 ڈی ایم کے، تین تلنگانہ راشٹریہ سمیتی، دو سی پی آئی (ایم) اور ایک ایک عام آدمی پارٹی اور سی پی آئی سے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس دھرنے میں لوک سبھا سے معطل کانگریس کے چار ارکان پارلیمنٹ بھی شامل ہوئے ہیں۔ احتجاج کرنے والے ارکان نے ٹینٹ کا مطالبہ کیا تھا لیکن انتظامیہ اس مطالبے کو مسترد کر دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کمپلیکس میں اس طرح کی تعمیر کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ تاہم احتجاج کرنے والے ارکان پارلیمنٹ کو باتھ روم اور پبلک لائبریری استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
اسی دوران ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن نے ساتھی ارکان پارلیمنٹ کی کھلے آسمان تلے سونے کی تیاری کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، پارلیمانی امور کے وزیر آئے تھے، انہوں نے ارکان پارلیمنٹ سے دھرنا ختم کرنے، گھر جانے اور اپنی صحت کا خیال رکھنے کے لیے کہا۔ انہوں نے اپوزیشن ارکان سے کہا کہ وہ گھر جائیں اور صبح دوبارہ آجائیں۔ ڈیرک اوبرائن نے مزید لکھا کہ 'منتری جی، ہم ٹھیک ہیں۔ آپ گھر پر اچھی طرح سوئیں۔'
اس کے علاوہ کانگریس کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش بھی ارکان پارلیمان کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی پارٹی بھی اس میں حصہ لے رہی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ 'کانگریس، ڈی ایم کے، ٹی ایم سی، سی پی ایم اور اے اے پی کے اراکین اسمبلی 50 گھنٹے کا دھرنا دے رہے ہیں۔ یہ ارکان پارلیمنٹ مہنگائی، جی ایس ٹی پر بحث کے مطالبہ پر اپنی معطلی کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔