ETV Bharat / state

Parivarnama Book Launched تقسیم سے قبل اور بعد کی ایک داستان پریوارنامہ کی رسم رونمائی - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

دارالحکومت دہلی کے پریس کلب آف انڈیا میں آج پریوارنامہ کتاب کی رسم رونمائی عمل میں آئی۔ اس کتاب کو شہلا ہاشمی گریوال نے قلم بند کیا ہے جب کہ اس کی اشاعت گل مہر کتاب پبلیکیشن نے کی ہے۔ یہ کتاب دراصل ہاشمی خاندان کی وہ داستان ہے جس میں تقسیم ہند اور اس دوران کے واقعات کے ساتھ ساتھ موجودہ حالات کو قلمبند کیا گیا ہے۔ Parivarnama Book Launched

تقسیم سے قبل اور بعد کی ایک داستان پریوارنامہ کی رسم رونمائی

author img

By

Published : Nov 17, 2022, 2:30 PM IST

نئی دہلی: پریوار نامہ انیسویں صدی کے آخر سے لے کر آج تک دہلی کے ایک خاندان کی دلچسپ داستان ہے اس خاندان کی کہانی کے ذریعہ انگریزی حکومت کے ظلم و ستم اور بھارت کی آزادی کے دوران کی تمام بڑے واقعات کا ایک سفر کراتی ہے۔ ایک ایسا سفر جو تکلیف دہ واقعات کی طرف لے جاتا ہے جو مذہبی فرقہ واریت کے ہولناک پھیلاؤ اور ملک کی تقسیم کا باعث بنتا ہے۔ زندگی اور معاش کی تباہی پرانی زندگی کے بعد نہیں زندگی کی تعمیر کے چیلنجز اور مشکلات، آزادی کے بعد کے ہندوستان میں ایک سیکولر سماج کی تعمیر کی کوشش کرتا ایک خاندان کی داستان ہے۔ Parivarnama Book Launched

Parivarnama Book Launched

یہ بھی پڑھیں:

اس کتاب سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے کتاب کی مصنفہ شہلا ہاشمی گریوال سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ جب ہندوستان تقسیم ہوا تب ان کے دادا تایا اور چاچا ہندوستان سے پاکستان ہجرت کر گئے تھے انہوں نے وہاں لیفٹ کی سیاست میں حصہ لیا جس کی وجہ سے انہیں زدو کوب کا نشانہ بھی بنایا گیا وہیں آزادی سے قبل ہندوستان میں بھی ان کے اہل خانہ نے جیل کی صعوبتیں جھیلیں۔ شہلا ہاشمی معروف سماجی کارکن شبنم ہاشمی، تاریخ دان سہیل ہاشمی اور بائیں بازو کی سیاست کرنے والے صفدر ہاشمی کی بہن ہیں انہوں نے اس کتاب کی شروعات اپنی خاندان کی داستان کو پیش کرنے کے لیے لکھی تھی تاہم جب اس کو مکمل کیا گیا تو یہ کتاب ایک تاریخی حیثیت سے سامنے آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.