ETV Bharat / state

پاکستانی مہاجرین 16 برس بعد بھی شہریت سے محروم - دہلی میں پاکستانی مہاجر

پاکستانی مہاجر جیونی کہتی ہیں کہ پاکستان اس لیے چھوڑا کہ بھارت میں ہم مذہب لوگ رہتے ہیں جو عزت ہمیں پاکستان میں نہیں ملی وہ بھارت میں ملے گی لیکن 16 برس گزر جانے کے بعد بھی وہ عزت نہیں ملی جس کی امید کی تھی۔

pakistani refugees
پاکستانی مہاجرین 16 برس بعد بھی شہریت سے محروم
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 7:50 PM IST

پاکستان کے سندھ شہر سے بھارتی دارالحکومت دہلی ہجرت کرنے والی جیونی کو 16 برس گزر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں بھارتی شہریت نہیں ملی۔

پاکستانی مہاجرین 16 برس بعد بھی شہریت سے محروم

دہلی میں گذشتہ 16 برسوں سے اپنے شوہر کے ساتھ زندگی گزارنے والی جیونی بتاتی ہیں کہ جب وہ پاکستان چھوڑ کر بھارت آئے تو انہوں نے سوچا تھا کہ اب ان کی زندگی عزت سے گزرے گی لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ ان کی زندگی کے 16 برس بستیوں میں ہی گزر جائیں گی۔

جیونی اپنے سسرال والوں کے ساتھ چھتر پور کی کچی کالونی میں رہنے پر مجبور ہے جیونی اور ان کے اہل خانہ کی زندگی میں کچھ بھی تبدیلی نہیں آئی ہے نہ تو انہیں روزگار فراہم ہو سکا اور نہ ہی انہیں بھارتی شہریت۔

جیونی بتاتی ہیں کہ بھارت کو اپنا ملک مان کر پاکستان سے ہجرت کی تھی تاکہ وہ یہاں عزت کے ساتھ زندگی گزار سکیں البتہ انہیں امید تھی کہ بھارت میں ان کے مذہب کے لوگ رہتے ہیں یہی سوچ کر بھارت میں رہنے کا خیال دل میں آیا تھا لیکن بھارت میں آنے کے بعد تو ہماری حالت پہلے سے بھی زیادہ خراب ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.