ETV Bharat / state

دہلی پولیس نے 32 بڑے، 16 چھوٹے آکسیجن سلنڈرز برآمد کیے - گیس فروش

پولیس نے بتایا کہ انیل کمار ، جس کی عمر 51 برس ہے ، صنعتی گیس کی فراہمی کے کاروبار سے منسلک ہے "اس کے پاس کوئی لائسنس نہیں ہے۔ وہ بڑے سلنڈروں سے چھوٹے چھوٹے سلنڈروں میں گیس منتقل کرتا تھا اور انھیں 12،500 روپے فی سلنڈر ضرورت مندوں کو فروخت کرتا تھا۔

دہلی پولیس نے 32 بڑے، 16 چھوٹے آکسیجن سلنڈرز برآمد کیے

author img

By

Published : Apr 24, 2021, 11:18 AM IST

دہلی پولیس نے بتایا کہ قومی دارالحکومت میں کووڈ-19 کے واقعات میں مستقل اضافے کے باعث طبی آکسیجن کی بڑھتی ہوئی طلب کے درمیان ، جمعہ کے روز دہلی کے دشرتھ پوری علاقے میں ایک مکان پر چھاپے کے دوران 32 بڑے اور 16 چھوٹے آکسیجن سلنڈر برآمد ہوئے۔

پولیس کے مطابق ، ایک خفیہ مخبر نے اس وقت گشت کرنے والے بیٹ اسٹاف کو مطلع کیا کہ آکسیجن سلنڈر غیرقانونی طور پر مکان نمبر بی -67 اے ، گلی نمبر 6 ، دشرتھ پوری پر رکھے ہوئے ہیں۔

اس موقع پر فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر پولیس (اے سی پی) روہت گپتا کی نگرانی میں بتائے گئے مقام پر چھاپہ مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ، گھر کے گراؤنڈ فلور پر کل 32 بڑے سلنڈر (صلاحیت 67 لیٹر ہر ایک) اور 16 چھوٹے سلنڈر (صلاحیت 10 لیٹر ہر ایک) ملے۔

پولیس نے بتایا کہ انیل کمار ، جس کی عمر 51 سال ہے ، اس گھر کا مالک ہے اور وہ صنعتی گیسوں کی فراہمی کے کاروبار میں ہے

"اس کے پاس کوئی لائسنس نہیں ہے۔ وہ بڑے سلنڈروں سے چھوٹے چھوٹے سلنڈروں میں گیس منتقل کرتا تھا اور انھیں 12،500 روپے فی سلنڈر ضرورت مندوں کو فروخت کرتا تھا۔ اس کا مرکزی گودام مایاپوری میں ہے جہاں پولیس تلاشی لے گی۔اس پر قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ پکڑے گئے سلنڈروں کو وقفے وقفے سے ہفتہ کے روز ایک مجاز گیس فروش یا ضرورت مند اسپتال میں عدالت کے ذریعہ دیے جائیں گے، جس سے بہت سی جانوں کو بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔

پولیس افسر نے مزید کہا کہ اس کیس کی تفصیلی تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.