ETV Bharat / state

"اپوزیشن جماعتیں ملک کو بدنام کرنے کی سازش میں شامل"

نقوی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ہمیشہ عوام کو گمراہ کرکے ملک کو بدنام کرنے کی سازش میں شامل رہی ہیں۔ کسانوں کو ایسی سازشوں سے محتاط رہنے کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی کے دور حکومت میں کسانوں کے مفادات مکمل طور پر محفوظ تھے محفوظ ہیں اور محفوظ رہیں گے۔

author img

By

Published : Dec 9, 2020, 2:59 PM IST

اپوزیشن جماعتیں ملک کو بدنام کرنے کی سازش میں شامل
opposition-parties-trying-to-create-fear-among-farmers-says-mukhtar-abbas-naqvi

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے بھارت بند کے ضمن میں حزب اختلاف کی جماعتوں پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بند کے دوران سیاسی جماعتوں کا دوہرا رویہ سامنے آیا ہے۔ کانگریس اپنے دور حکومت میں قانون میں تبدیلیوں کی حمایت کرتی رہی، اب اگر مودی حکومت نے تبدیلیاں کی ہیں تو اس کی مخالفت کی جارہی ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ہمارے لئے کاشتکاروں کے مفادات سب سے اہم ہیں۔ خوف ودہشت پھیلانے والے، بہادر کسانوں کو مشتعل کرنے کے لئے کوشاں ہیں لیکن ہم انھیں ان کے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ہمیشہ عوام کو گمراہ کرکے ملک کو بدنام کرنے کی سازش میں شامل رہی ہیں۔ کسانوں کو ایسی سازشوں سے محتاط رہنے کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی کے دور حکومت میں کسانوں کے مفادات مکمل طور پر محفوظ تھے محفوظ ہیں اور محفوظ رہیں گے۔

انہوں نے اپوزیشن پر راست انگشت نمائی کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف رہنما منافقت میں ماہر کھلاڑی ہیں۔ جب بھی انہیں سازشیوں کا سربراہ بننا پڑتا ہے تو وہ اسی طرح کام کرتے ہیں۔

بی جے پی رہنما نے یقین دلایا کہ وزیر اعظم مودی کے دور میں کسانوں کے لئے کئے گئے اقدامات سے ملک بھر کے تمام کسان مطمئن ہیں اور کچھ فیصد کسان جو اس سے ناراض ہیں وہ بھی جلد ہی مطمئن ہوجائیں گے۔

اپوزیشن کی جانب سے موسم سرما میں زرعی بل پر پارلمانی اجلاس منعقد کیے جانے کے مطالبہ پر انہوں نے کہا کہ اس منفی سوچ کے سبب عوام پنچایت سے لے کر پارلیمنٹ تک ان کے وجود کو ختم کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.