اس موقع پر عوام نے بتایا کہ کس طرح سے انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
رمضان کا مہینہ ہے اور اس بابرکت مہینے میں بھی انہیں گھنٹہ لائنوں میں کھڑے ہو کر اپنے ووٹ کا استعمال کرنا پڑا ہے۔
یہاں کچھ لوگ تو عام آدمی پارٹی کے فیور میں بات کرتے ہوئے نظر آئے تو وہی کچھ لوگ کانگریس کی تعریف کرتے نظر آئے۔
لوگوں نے بتایا کہ جس طرح سے مودی نے انتخابی وعدے کئے تھے اسی طرح عام آدمی پارٹی نے دلی کے عوام کو سبز باغ دکھانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ نہ تو پرانی دہلی میں کوئی اسکول بنا اور نہ ہی کوئی صحت سے متعلق سہولیات فراہم کی گئیں۔
انہوں نے اتنا ضرور کیا پرانی قبروں کو توڑ کر ان کو دوبارہ سے تیار کیا جبکہ وہیں کھڑے ہوئے عام آدمی پارٹی کے لیے سوفٹ کورنر رکھنے والے دوسرے شخص نے بتایا کہ جتنا کام عام آدمی پارٹی نے کیا ہے اتنا تو کانگریس کی 70 سالہ حکومت نے بھی نہیں کیا اس کے باوجود لوگ کانگریس کو بہتر سمجھ رہے ہیں اور عام آدمی پارٹی کو ہلکے میں لے رہے ہیں۔