ETV Bharat / state

جامعہ میں آن لائن کے ذریعہ 77 پی ایچ ڈی اور 6 ایم فل وائیوا منعقد کروائے

author img

By

Published : Aug 25, 2020, 8:03 PM IST

دہلی کی معروف جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی بڑے پیمانے پر انفارمیشن ٹکنالوجی کا استعمال کررہی ہے۔ یونیورسٹی نے ورچوئل طریقے سے ایم پی فل / پی ایچ ڈی وائیوا امتحانات اور پی ایچ ڈی پری سبمیشن منعقد کیے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ ملک کے ان اداروں میں سے ایک ہے جس نے ایم فل / پی ایچ ڈی وائیوا آن لائن امتحان شروع کی ہے۔

online-submission-in-jamia
جامعہ میں آن لائن کے ذریعہ 77 پی ایچ ڈی اور 6 ایم فل وائیوا منعقد کروائے

جب سے کووڈ -19 وبائی مرض کے سبب کلاسیں بند ہوئیں ہیں اس وقت سے یونیورسٹی نے اب تک 76 پی ایچ ڈی وائیوا، 5 پی ایچ ڈی پری سبمیشنس ، 1 ایم فل / پی ایچ ڈی وائیوا، 6 ایم فل وائیوا اور 2ایم ٹیک وائیوا منعقد کرچکی ہے۔ وائیوا گوگل میٹ کے ذریعے لیا جارہا ہے اور آئندہ کسی بھی ضرورت کے لیے ان تمام وائیوا کے ریکارڈنگ محفوظ کیے جاتے ہیں۔

یہ آن لائن وایئوا 11 جون ، 2020 سے شروع ہوا، جس میں جامعہ کا سنٹر فار انفارمیشن ٹکنالوجی ان سرگرمیوں کو بہتر انداز میں انجام دینے میں تعاون فراہم کررہا ہے۔ سی آئی ٹی نے اس درمیان درجنوں ویبینار اور تربیتی پروگرام ، سی اے ایس کے تحت سلیکشن کمیٹیوں ، فنانس کمیٹی میٹنگ ، ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس اور یونیورسٹی کے دیگر اہم سرکاری اجلاسوں کے انعقاد میں بھی مدد فراہم کی ہے۔

آن لائن درس و تدریس اور دیگر سرگرمیاں وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر نجمہ اختر کی ایماء پر شروع ہوئی، جنہوں نے آئی ٹی ٹولز کے استعمال پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کووڈ 19 وبائی مرض کی وجہ سے درس و تدریس اور دیگر متعلقہ سرگرمیاں متاثر نہ ہو۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.