گذشتہ شام 4 بجے راجہ کی بابڑی میں 3 دوستوں کو نہانا مہنگا پڑ گیا۔ اس میں دو ساتھی پھسل گئے، پھر تیسرے نے اس کو ہاتھ دے کر باہر نکالنا چاہا مگر وہ خود پانی کی تہہ میں پہنچ گیا۔
دوستوں نے اس کو بچانے کی کوشش کی مگر کوئی فائدہ نہ ہوا، ایک دوست پانی میں ڈوب کر غائب ہوگیا۔
حادثے کے فوراً بعد مہرولی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی گئی۔
اس کے بعد این ڈی آر ایف کی ٹیم بلائی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:دہلی میں موسلادھار بارش، مسجد کے گنبد کو نقصان
این ڈی آر ایف کی ٹیم اور مقامی افراد کے تعاون سے ڈوبنے والے اَتول کی لاش کو رات میں راجہ کی بابڑی سے باہر نکالا گیا۔
جن مقامی افراد نے لاش نکالنے میں کوشش کی ان کے نام ہیں۔غیاث الدین ، شہاب الدین، اور نوید اختر۔
ان تینوں افراد نے بتایا کہ کانٹے کی مدد سے انہوں نے لاش کو باہر نکالا اور لاش کنویں کے قریب تھی۔