ETV Bharat / state

Coronavirus Update in India: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 221 مریض صحت یاب - بھارت میں کورونا وائرس

عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 58 ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ ہی کل تعداد 2371 رہ گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف چار ریاستوں میں ہی کورونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ Coronavirus Active Cases in India

a
a
author img

By

Published : Jan 9, 2023, 8:02 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کے دوران 221 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 4,41,47,002 ہو گئی ہے اور صحت یاب ہونے کی شرح 98.80 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اسی دوران، کورونا وائرس (کووڈ-19) کے انفیکشن کی وجہ سے ایک اور مریض کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 5,30,721 ہو گئی ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔ One Death reported due to covid 19 in india

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو کہا کہ صبح 7 بجے تک ملک بھر میں 220.14 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی جا چکی ہیں۔ راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 58 ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 2371 رہ گئی ہے اور ایکٹو کیسز کی شرح 0.1 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف چار ریاستوں میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی ہندوستان کے کیرالہ میں دو ایکٹو کیسز کم ہونے سے کل تعداد کم ہو کر 1,369 ہو گئی ہے، جب کہ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 67,55,967 ہو گئی ہے اور اموات کی تعداد 71,567 پر برقرار ہے۔

مزید پڑھیں: Coronavirus کانپور میں کورونا کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری، ضلع انتظامیہ وبا سے نمٹنے کے لئے تیار

ریاست کرناٹک میں 12 ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 223 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 40,31,767 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 40,308 پر مستحکم ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.