ETV Bharat / state

بجرنگ پونیا اور پاور لفٹنگ چمپئن گورو نے کھانا تقسیم کیا - Bajrang Punia said that Guru is doing a very good job

اولمپک میڈلسٹ بجرنگ پونیا اور پاور لفٹنگ چمپئن گورو نے ضرورتمندوں میں ایک ہزار کھانے کے پیکٹ اور پانی کی بوتلیں تقسیم کیں۔

اولمپک میڈلسٹ بجرنگ پونیا اور پاور لفٹنگ چمپئن گورو نے ضرورتمندوں میں کھانا کیا

author img

By

Published : Oct 1, 2021, 11:44 AM IST

نئی دہلی: ٹوکیو اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے پہلوان بجرنگ پنیا اور سابق بین الاقوامی پاور لفٹنگ چیمپئن گورو شرما نے جمعرات کو دارالحکومت دہلی میں ضرورت مندوں کے درمیان ایک ہزار کھانے کے پیکٹ اور پانی کی بوتلیں تقسیم کیں۔

اس دوران بجرنگ نے کہا کہ انہیں خبروں سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے گورو ہر روز ضرورتمندوں میں کھانا تقسیم کرتا ہے، تو اس لیے مینے اسی وقت گورو کے ساتھ شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ بجرنگ پنیا نے کہا کہ گورو بہت اچھا کام کر رہا ہے، لوگوں کی مدد کر رہا ہے۔ میں بھی اس میں شامل ہونا چاہتا تھا اور آج گورو سے مل کر ہم نے وہ کیا جو ہم کر سکتے تھے۔ واقعی خدمت کر کے بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔

ویڈیو
مزید پڑھیں:

وہیں گورو نے بجرنگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بجرنگ بھائی نے میری حمایت کی یہ میرے لیے باعث مسرت ہے ، میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ پیرس اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ (کھانے کے پیکٹ آخری لاک ڈاؤن کے دوران بھی تقسیم کئے تھے۔ میں نے اسے دوبارہ کرنے کا فیصلہ کیا جب لاک ڈاؤن دوبارہ لگایا گیا۔ میں پچھلے ایک سال سے یہ کام کر رہا ہوں۔ ہر روز 1000 کھانے کے پیکٹ تیار کئے جاتے ہیں۔ اور پانی کی بوتلیں، سینیٹائزر اور ماسک بھی لوگوں میں تقسیم کئے جاتے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.