ETV Bharat / state

ماہ رمضان میں پرانی دہلی کی سڑکیں، بازار ویران - جامع مسجد کا علاقہ بند

ماہ صیام میں مسلم اکثریتی علاقوں میں ایک الگ ہی رونق دیکھنے کو ملتی ہے تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن میں پرانی دہلی کا وہ علاقہ جہاں ہمیشہ لوگوں کا ہجوم نظر آتا تھا آج ویران ہے۔

ماہ رمضان میں پرانی دہلی کی سڑکیں، مارکیٹ ویران

author img

By

Published : Apr 28, 2020, 4:57 PM IST

پرانی دہلی کی وہ گلیاں وہ بازار جو رمضان المبارک کی آمد سے جگمگا اٹھتے تھے اس بار لاک ڈاؤن کی نذر ہوگئے ہیں۔

اب ان بازاروں میں نہ تو لذیذ پکوانوں کی دکانیں ہیں اور نہ ہی خریداری کرتی ہوئی وہ خواتین جو سال بھر رمضان المبارک کی آمد کا انتظار کرتی ہیں۔ اب تو صرف وہ سڑکوں پر پسرا سناٹا، دکانوں پر جڑے تالے اور مساجد کے بند دروازوں کے باہر کھڑی پولیس اور پیرا ملٹری فورسز ہی نظر آرہی ہے۔

ماہ رمضان میں پرانی دہلی کی سڑکیں، مارکیٹ ویران

جو بازار کبھی 24 گھنٹے روشنی سے شرابور ہوا کرتے تھے ان میں شہر خموشاں جیسی خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق نہ تو انہوں نے اور نہ ہی ان کے آباؤ اجداد نے ان بازاروں کو کبھی اس طرح ویران ہوتے دیکھا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب رمضان المبارک میں جامع مسجد کا علاقہ اس طرح ویران ہوا ہے جبکہ اس سے قبل یہ علاقہ اتنا مصروف ہوا کرتا تھا کہ یہاں پیر رکھنے کی بھی جگہ نہیں ملتی تھی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.