ETV Bharat / state

آلودگی روکنے میں ناکامی کے بعد افسران جرمانہ ادا کریں - دہلی کے علاقے کی خراب اور آلودہ فضا سے نمٹنے کے لیے نئے اقدام

قومی دارالحکومت دہلی میں آلودگی روکنے کے پیش نظر ایک آگاہ کیا گیا ہے کہ اگر افسران آلودگی روکنے میں ناکام رہے تو اپنی جیب سے جرمانہ ادا کریں گے۔

آلودگی روکنے میں ناکامی کے بعد افسران جرمانہ ادا کریں
author img

By

Published : Nov 18, 2019, 11:27 PM IST

دہلی کے علاقے کی خراب آلودہ فضا سے نمٹنے کے لیے حکومت آلودگی پر قابوپانے پر ناکام رہنے والے افسران پر نجی طور سے جرمانہ عائد کرنے اور عدالتی کارروائی کرنے اور آئندہ برس اگست تک سبھی سڑکوں سے دھول ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ماحولیات کے سکریٹری سی کے مشرا نے وزارت ماحولیات، مرکزی انسداد آلودگی بورڈ، دہلی، ہریانہ، پنجاب اور اترپردیش کے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کے بعد اس بات کی اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جب آلودگی روکنے میں ناکام رہنے پر محکموں کے بجائے براہ راست افسران پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساتھ ہی افسران سے یہ بھی پوچھا جائے گا کہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی کارروائی کیوں نہ شروع کی جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس محکموں کی ذمہ داری طے کرکے ان پر جرمانہ لگانے کی شروعات کی گئی تھی، مسٹر مشرا نے بتایا کہ اگلے 15 دن تک مہم چلاکر سختی سے آلودگی پر قابو پانے کے لیے اعلان شدہ طریقوں کا نفاذ کیا جائے گا، اور اس دوران جو طریقے موثر پائے جائیں گے انہیں 31 دسمبر تک جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ میں ایک اور اہم فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلے برس اگست تک دہلی، فریدآباد، غازی آباد، نوئیڈا اور گڑگاؤں کی سبھی سڑکوں سے دھول صاف کیے جائیں گے، جن سڑکوں کے کنارے دھول ہیں وہاں یا تو پیومینٹ بنائے جائیں گے یا پیڑ پودے لگائے جائیں گے۔

Intro:Body:

18 nov

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.