ETV Bharat / state

کورونا سے ہوائی مسافروں کی تعداد 27 فیصد کم ہوئی

کورونا وبا کی وجہ سے ہوا بازی کے شعبے پر ایک بار پھر دباؤ بڑھ گیا ہے رواں سال مارچ کے مقابلے اپریل میں ہوائی مسافروں کی تعداد میں بڑی گراوٹ آئی ہے۔

author img

By

Published : May 19, 2021, 7:15 AM IST

کورونا سے ہوائی مسافروں کی تعداد 27 فیصد کم ہوئی
کورونا سے ہوائی مسافروں کی تعداد 27 فیصد کم ہوئی

نئی دہلی: کووڈ 19 وبا کی دوسری لہر کے سبب ہوا بازی کے شعبے پر ایک بار پھر دباؤ بڑھ گیا ہے اور اس سال مارچ کے مقابلے اپریل میں ہوائی مسافروں کی تعداد تقریباً 27 فیصد سے کم ہوکر 57 لاکھ پر آگئی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن کے ذریعہ آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اپریل میں گھریلو راستوں پر 57.25 لاکھ افراد نے ہوائی سفر کیا ہے۔ یہ تعداد اکتوبر 2020 کے بعد سب سے کم ہے۔ مارچ میں ہوائی مسافروں کی تعداد 78.22 لاکھ رہی تھی۔ اس طرح اس میں 26.81 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عام طور پر اپریل اور مئی میں ہوائی مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ اسکولوں اور کالجوں میں بچوں کی چھٹیوں کی وجہ سے لوگ کنبے کے ساتھ گھومنے جاتے ہیں۔ لیکن کووڈ-19 کے سبب رواں سال روایت کے برعکس اس میں کمی آئی ہے۔

گزشتہ سال 25 مارچ سے دومہینے کے لئے ملک میں مسافروں کی باقاعدہ پروازیں مکمل طور پر بند رہی تھیں۔ اس کے بعد 25 مئی 2020 سے گھریلو راستوں پر باقاعدہ پروازیں دوبارہ شروع کی گئی تھیں۔

فروری 2021 تک ہر ماہ مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہا جس کے بعد یہ تعداد 78.27 لاکھ ہوگئی تھی، لیکن دوسری لہر آنے کے بعد مارچ میں معمولی کمی کے ساتھ یہ تعداد 78.22 لاکھ پرآگئی۔ اپریل میں وبا کا اثر واضح طور پر نظر آیا۔

اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق مئی میں ہوائی مسافروں کی تعداد اس سے بھی زیادہ کم ہوگئی ہے۔ اس وقت روزانہ 60 ہزار سے کم لوگ سفر کر رہے ہیں۔

مئی 2020 میں سات دن میں صرف 2.81 لاکھ مسافروں نے سفر کیا۔ جون 2020 میں یہ تعداد بڑھ کر 19.84 لاکھ، جولائی میں 21.07 لاکھ، اگست میں 28.32 لاکھ، ستمبر میں 39.43 لاکھ، اکتوبر میں 52.71 لاکھ، نومبر میں 63.54 لاکھ اور دسمبر 2020 میں 73.27 لاکھ پرپہنچ گئی تھی۔

اس سال جنوری میں 77.34 لاکھ اورفروری میں 78.27 لاکھ افراد نے ہوائی سفر کیا۔ لیکن مارچ میں مسافروں کی تعداد کم ہوکر 78.22 لاکھ رہ گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.