ETV Bharat / state

اب ڈاکٹروں کی آن لائن کلاس ہوگی

آئی سی ایم آر کا کہنا ہے کہ میڈیکل گریجوئیٹ طلبا کو آن لائن کلاس میں بتایا جائے گا کہ مریضوں کی پرچی لکھتے وقت کن کن باتوں کا خیال رکھیں۔ کیسے دوا لکھیں اور کیسے مریضوں کو دوا سے متعلق معلومات دیں۔

now there will be an online class for doctors
اب ڈاکٹروں کی آن لائن کلاس ہوگی
author img

By

Published : Sep 17, 2020, 10:24 PM IST

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے انٹرنشپ کر رہے یا اسے مکمل کر چکے ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کو مریضوں کی پرچی لکھنا سکھانے کے لیے آج ایک آن لائن کورس شروع کیا ہے۔ اس کورس کے لیے رجسٹریشن آج سے شروع ہے۔

آئی سی ایم آر نے بتایا کہ 'پیشنٹ سیفٹی ڈے' کے موقع پر اس کورس کو شروع کیا گیا ہے۔ اس کورس کے تحت میڈیکل گریجوئیٹ طلبا کو بتایا جائیگا کہ مریضوں کی پرچی لکھتے وقت کن کن باتوں کا خیال رکھیں۔ کیسے دوا لکھیں اور مریضوں کو دوا سے متعلق معلومات دیں۔

انہیں انفیکشن، آنکھ، کان، اسکن، ذہنی بیماری، خواتین، بچوں، بزرگوں، ایمرجنسی حالت اور دل کی بیماری، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس وغیرہ کے مریضوں کے لیے پرچی لکھنا بتایا جائے گا۔

اس کورس کو چنئی میں واقع آئی سی ایم آر۔این آئی ای کے ذریعہ چلایا جائے گا۔ آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر بلرام بھارگو نے اس کورس کو لانچ کرنے کے موقع پر کہا کہ آئی سی ایم آر یہ یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ ملک کے میڈیکل گریجوئیٹ دیگر ممالک کے ڈاکٹروں کی سطح پر ہوں۔

آئی سی ایم آر نے بایو میڈیکل ریسرچ کا بیسک کورس کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے۔ اس کورس کو انڈین میڈیکل کونسل نے پوسٹ گریجوئیٹ طلبا کے لیے لازمی بنا دیا ہے۔

ہم یہ یقینی کریں گے کہ میڈیکل گریجوئیٹ طلبا کی پرسکرپریشن اسکل کا ڈیجیٹل کورس بھی کامیاب ثابت ہو۔ اس تین مہینے کے کورس کے تحت 20-20 منٹ کے 40 ویڈیو لیکچر ہوں گے۔

کورس میں شامل ہونے والے طلبا کا پہلے ٹیسٹ ہوگا جس سے ان کے پہلے علم کو ٹیسٹ کیا جائے گا اور پھر کورس کے دوران وقفہ وقفہ پر تشخیص ہوتی رہے گی۔ کورس کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد مستفید لوگوں کو سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ ان کورس میں شامل ہونے کے لیے طلبا کو ابھی فورا رجسٹریشن کرنا ہوگا اور چار اکتوبر یا گیارہ اکتوبر کو پری ٹیسٹ دینا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.