الیکشن کمیشن نے آٹھ ریاستوں کی 59 سیٹوں کے لیے یہ نوٹیفیکشن جاری کیا ہے۔ آخر ی مرحلے کی پولنگ 19 مئی کو ہوگی۔
نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 29 اپریل ہوگی اور کاغذات کی جانچ 30 اپریل کو ہوگی جبکہ نام واپس لینے کی آخری تاریخ دو مئی ہے۔
آخری مرحلے میں پنجاب کی تمام تیرہ سیٹوں کے علاوہ اترپردیش کی تیرہ، مغربی بنگال کی نو، مدھیہ پردیش اور بہار کی آٹھ آٹھ سیٹوں، ہماچل پردیش کی تمام چار، جھارکھنڈ کی تین اور چنڈی گڑھ کی ایک سیٹ کے لیے الیکشن ہوگا۔ چھٹے مرحلے میں بھی 59 سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔