ETV Bharat / state

شبیر شاہ کی درخواست پر تہاڑ جیل کو نوٹس - وکیل ایم ایس خان

دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے دہشت گردی سے متعلق مالی اعانت کے سلسلے میں تہاڑ جیل میں بند کشمیری علیحدگی پسند رہنما شبیر احمد شاہ کی اپنے لئے الگ سیل مانگنے کی درخواست کی سماعت کے دوران تہاڑ جیل کو نوٹس جاری کیا ہے۔ شبیر شاہ نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ تہاڑ جیل میں کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن سے ان کی جان کو خطرہ ہے۔

Notice issued to Tihar jail on Shabbir Shah's plea to give a separate cell in jail
شبیر احمد کی درخواست پر تہاڑ جیل کو نوٹس
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 7:00 PM IST

دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے دہشت گردی سے متعلق مالی مددکے سلسلے میں تہاڑ جیل میں بند شبیر احمد شاہ کی اپنے لئے الگ سیل مانگنے کی درخواست کی سماعت کے دوران تہاڑ جیل کو نوٹس جاری کیا ہے۔

Notice issued to Tihar jail on Shabbir Shah's plea to give a separate cell in jail
شبیر احمد کی درخواست پر تہاڑ جیل کو نوٹس

شبیر شاہ نے یہ درخواست اپنے وکیل ایم ایس خان کے توسط سے دائر کی ہے۔ شبیر شاہ اس وقت دو معاملوں میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ ایک دہشت گردی کی مالی اعانت کے بارے میں اور دوسرا منی لانڈرنگ کے بارے میں۔

سال 2007 میں شبیر شاہ کے خلاف 2005 میں منی لانڈرنگ کے معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ شبیر شاہ کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے 25 جولائی 2017 کو گرفتار کیا تھا۔

این آئی اے نے مزید تفتیش کے بعد پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ شبیر شاہ کو جون 2019 میں این آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔

این آئی اے کے ذریعہ گرفتار ملزمان میں یاسین ملک، آسیہ اندرابی، مسرت عالم، انجینئر رشید اور شبیر احمد شاہ شامل ہیں۔ ان پر لوگوں کو احتجاج کے لئے اکسانا، پتھرائو اور دہشت گردانہ حملوں کے لئے دہشت گردی کی مالی اعانت میں ایک دوسرے کی مدد کرنا، اور لوگوں کو انتظامیہ کے خلاف اکسانے کا الزام ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.