ETV Bharat / state

کانگریس کے دور اقتدار میں ایک بھی فوجی شہید نہیں ہوا: سلمان خورشید

author img

By

Published : Jun 17, 2020, 8:11 PM IST

سابق مرکزی وزیر برائے امور خارجہ اور سینیئر کانگریسی رہنما سلمان خورشید نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے 'بھارت اور چین کے مابین کشیدگی پر حکمراں جماعت کو جنگ سے دور رہنے کا مشورہ دیا'۔

salman khurshid
salman khurshid

سلمان خورشید نے کہا کہ جب ہم (کانگریس) اقتدار میں تھے تب بھی اس طرح کی کشیدگی کو ختم کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا تھا اور آج بھی سنجیدہ ہیں اور اس مشکل گھڑی میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سلمان خورشید کی ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو

سلمان خورشید نے کہا کہ'جب ہم حکومت میں تھے تو یہ لوگ (بی جے پی) بڑ بولا پن کرتے تھے اور انہوں نے ہمیں جنگ میں دھکیلنے کی پوری کوشش کی لیکن کوئی تو وجہ تھی کہ ہمارے زمانے میں کوئی بھی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب کوئی اقتدار میں ہوتا ہے تو اسے برداشت کے ساتھ معاملات حل کرنا پڑتا ہے، اب حکمراں جماعت کو اندازہ ہوگا کہ بڑ بولے پن کا نقصان کیا ہوتا ہے۔

سلمان خورشید نے کہا 'ابھی سرحد پر جو صورتحال ہے وہ پہلے سے الگ ہے اور درد ناک ہے اس کا خمیازہ ہمارے فوجی جوانوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر جنگ میں فوجی جوانوں کی ہلاکت ہو تو سمجھ میں آتا ہے لیکن محض فوجیوں کے مابین تو تو، میں میں ہو اور اس کے بعد فوجی جوان ہلاک کردیے جائیں، یہ ناقابل فہم ہے۔ اس لیے یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مسئلہ کو حل کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لداخ کی گلوان وادی میں بھارت اور چینی افواج کے مابین پرتشدد جھڑپ ہوئی تھی جس میں بھارت کے 20 فوجی جوان ہلاک ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.