برسر اقتدار بی جے پی، سماج کے سبھی طبقہ کی ترقی کی بات تو کرتی ہے لیکن تقریباً 15 فیصد مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے ہیمشہ ایک مسلم نام کے شخص کو راجیہ سبھا بھیج کر 'سب کا ساتھ سب کا وکاس' نعرے کی وکالت کرتی ہے۔ اور اس بار بی جے پی نے ایک بھی مسلم امیدوار کو راجیہ سبھا کے لیے نامزد نہیں کیا ہے اس بار بی جے پی راجیہ سبھا امیدوار کے لیے 22 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں سے کسی بھی مسلم امیدوار کو جگہ نہیں دی گئی ہے۔ پہلے قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ بی جے پی ہمیشہ کی طرح مختار عباس نقوی کو راجیہ سبھا بھیجے گی لیکن کل آخری چار ناموں کا اعلان کیا گیا جس میں ان کا نام نہیں ہے۔BJP expels Mukhtar Abbas Naqvi from Rajya Sabha seat۔
اس سے قبل بی جے پی نے 18 ناموں کا اعلان کیا تھا، جس میں مختار عباس نقوی کا نام نہیں تھا۔ اس طرح مختار عباس نقوی کو بی جے پی راجیہ سبھا نہیں بھیجے گی۔ جس کے بعد راجیہ سبھا میں بی جے پی کی طرف سے کوئی مسلمان نہیں ہوگا۔ مختار عباس نقوی 7 جولائی 2022 کو ایوان بالا سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ بی جے پی نے جن آخری چار ناموں کا اعلان راجیہ سبھا امیدوار کے طور پر کیا ہے ان میں اترپردیش سے بی جے پی کے او بی سی ونگ کے سربراہ کے لکشمن، مدھیہ پردیش سے سومتر والمیکی، کرناٹک سے لال سنگھ سرہویا اور اترپردیش سے متھلیش کمار کا نام شامل ہیں۔ پندرہ ریاستوں سے راجیہ سبھا کی 57 سیٹوں لیے انتخابات ہونے والا ہے۔ جون اور اگست ماہ کے مختلف تاریخوں میں راجیہ سبھا ممبران کے سبکدوش ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
- Kapil Sibel Left Congress: کپل سبل نے کانگریس چھوڑ ایس پی کے ٹکٹ پر راجیہ سبھا کا پرچہ داخل کیا
- Qari Sohaib RJD MLC Candidate: قاری صہیب، آر جے ڈی کے ایم ایل سی امیدوار
- Rajya Sabha elections on June 10: ریاستوں کی 57 راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے 10 جون کو ووٹنگ
مختار عباس نقوی نے اپنے کریئر کا آغاز طالب علم رہنما کے طور پر کیا تھا۔ 1975 کی ایمرجنسی کے دوران جیل میں بند رہے اور جن سنگھ کے دنوں سے بی جے پی سے وابستہ ہیں۔ 1980 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں ناکام رہنے کے بعد نقوی نے 1998 میں لوک سبھا کی سیٹ جیتی اور اٹل بہاری واجپائی حکومت میں اطلاعات و نشریات کے وزیر بن گئے۔ نقوی 2014 سے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی کابینہ میں اقلیتی امور کے وزیر ہیں۔