ETV Bharat / state

نارتھ میونسپل کارپوریشن مالی تنگی سے دوچار - اساتذہ کی تنخواہ بھی گزشتہ 2 ماہ سے زیر التوا ہے

دہلی کے نارتھ میونسپل کارپوریشن ایک بار پھر مالی تنگی سے دوچار ہے، جس کی وجہ سے ملازمین کے تنخواہ کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔

نارتھ میونسپل کارپوریشن مالی تنگی سے دوچار

author img

By

Published : Oct 13, 2021, 10:05 AM IST

Updated : Oct 13, 2021, 12:04 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے نارتھ میونسپل کارپوریشن ایک بار پھر مالی تنگی سے دوچار ہے، جس کی وجہ سے ملازمین کے تنخواہ کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔

گزشتہ اگست کے مہینے کے بعد کارپوریشن میں کام کرنے والے کسی بھی زمرے کے ملازمین کو تنخواہ نہیں ملی ہے، جبکہ ڈی بی سی، اے این ایم کے ساتھ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے اساتذہ کی تنخواہ بھی گزشتہ 2 ماہ سے زیر التوا ہے۔

ملک میں تہواروں کا سیزن شروع ہو چکا ہے۔ لیکن ملازمین کو تنخواہ نہیں ملنے کی وجہ سے ملازمین سخت پریشان ہیں۔ وہیں کارپوریشن میں کام کرنے والے کئی ملازمین کو سال 2017 سے بقایا جات نہیں ملے۔

مزید پڑھیں:
پی ایم کیئرز فنڈ سرکاری فنڈ نہیں ہے، مرکزی حکومت کا ہائی کورٹ میں جواب

اس ضمن میں کارپوریشن کے صفائی کارکنان نے کارپوریشن انتظامیہ اور بی جے پی حکومت کو اپنے پانچ مطالبات پیش کئے ہیں، اور کہا ہے کہ کارپوریشن اگر ہمارا مطالبہ نہیں مانتی ہے تو کارپوریش کے تمام ملزمین 19 اکتوبر سے غیر معینہ ہڑتال پر چلے جائیں گے۔ ٰ

وہیں اس تعلق سے نارتھ ایم سی ڈی کے میئر راجہ اقبال سنگھ نے تنخواہ کے تعلق سے کیمرے پر بات کرنے سے انکار کر دیا اور بتایا کہ کارپوریشن کی مالی حالت ابھی اچھی نہیں ہے۔

Last Updated : Oct 13, 2021, 12:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.