پولیس کے کچھ اہلکار کس طرح بے رحمانہ طریقے سے آٹو، رکشہ اور خوانچے والوں کو بلا جواز انہیں مختلف ہتھکنڈوں سے ہراساں کرتے ہیں اور مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر ان کا آٹو یا رکشہ ضبط کر لیا جاتا ہے۔
یہ واقعہ نوئیڈا کے رجنی گندھا چوراہے کا ہے۔ ای رکشہ والے نے رشوت نہیں دی تو اس کا رکشہ ضبط کر لیا گیا، وہیں دوسرے نے 300 روپے اور سگریٹ پلا کر اپنی جان چھڑائی۔
یہ اتر پردیش کے سب سے ماڈرن اور ترقی یافتہ شہر کا حال ہے، جہاں بہت ہی چاق و چوبند نظام ہے۔ وہاں غریبوں کو سر عام لوٹا جا رہا ہے۔