گریٹر نوئیڈا کے شاہ بیری کے فرنیچر مارکیٹ میں اچانک آگ لگ گئی۔دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے فرینچر گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔مقامی لوگوں نے اس حادثے کے بارے میں پولیس اور محکمہ فائر بریگیڈ کو آگاہ کیا۔ اطلاع ملتے ہی نصف درجن فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی اور کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
آگ کیسے لگی، یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں شارٹ سرکٹ کے باعث فرنیچر گودام میں آگ لگنے کا انکشاف ہوا ہے۔
آگ کی لپٹ اتنی تیز تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پورے فرنیچر مارکیٹ کی ایک سجاوٹ کی دکان آگ کی لپیٹ میں آگئی۔ وہاں موجود لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش ک ، لیکن بڑھتی ہوئی آگ کو دیکھ کر پولیس اور محکمہ فائر فائر کو اس کے بارے میں بتایا گیا۔ محکمہ فائر کی نصف درجن سے زائد گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا۔ آگ کی وجہ سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔
سجاوٹ کی دکان میں لگی آگ سے متعلق فائر آفیسر ارون کمار نے بتایا کہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ محکمہ فائر اس بات کا بھی جائزہ لے رہا ہے کہ اس آگ میں کتنا نقصان ہوا ہوگا۔