ETV Bharat / state

Noida Airport Event : مودی کی ریلی میں سیاہ ماسک، سیاہ کپڑے اور سیاہ کیپ والوں کو نو انٹری

author img

By

Published : Nov 22, 2021, 10:38 PM IST

وزیراعظم مودی اتر پردیش نوئیڈا کے قصبہ جیور میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد (Noida Airport Event) رکھیں گے۔ اس موقع پر پی ایم جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔ اس دوران کوئی بھی شخص سیاہ ماسک، سیاہ ٹوپی اور سیاہ کپڑے پہن کر جلسہ عام میں داخل نہیں ہو سکتا۔

Noida Airport Event : مودی کی ریلی میں سیاہ ماسک، سیاہ کپڑے اور سیاہ کیپ والوں کو نو انٹری
Noida Airport Event : مودی کی ریلی میں سیاہ ماسک، سیاہ کپڑے اور سیاہ کیپ والوں کو نو انٹری

نوئیڈا: وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ 25 نومبر کو اتر پردیش کے نوئیڈا کے جیور میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

پی ایم کی ریلی کے حوالے سے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ سیکورٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ لیا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص سیاہ ماسک، سیاہ کپڑے یا سیاہ ٹوپی پہن کر پی ایم مودی کے جلسہ عام میں نہیں آ سکتا۔

بتایا جا رہا ہے کہ سیاہ رنگ کے کسی بھی طرح کا کپڑے پہننے یا ماسک لگا کر جلسہ عام میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی کیونکہ سیاہ کپڑے کو احتجاج کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ کسان بی جے پی حکومت سے ناراض ہیں اور گرجر بھی راجہ مہیر بھوج کو لے کر سراپا احتجاج ہیں۔ وہ جیوری ائیر پورٹ کا نام راجہ مہیر بھوج رکھنے کا مطالبہ کر رہے ہیں دیگر پارٹی کے رہنما اور کارکنان بھی سیاہ جھنڈے دکھا سکتے ہیں۔ اسی خوف سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Prime Minister's visit: وزیراعظم کی نوئیڈا آمد سے قبل وزیر صحت نے انتظامات کا جائزہ لیا

اطلاعات کے مطابق پی ایم مودی اتر پردیش نوئیڈا کے قصبہ جیور میں جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئی بھی شخص سیاہ ماسک، سیاہ ٹوپی اور سیاہ کپڑے پہن کر جلسہ عام میں داخل نہیں ہو سکتا۔

گوتم بدھ نگر پولس الرٹ

گوتم بدھ نگر پولیس 25 نومبر کو سیکورٹی کے حوالے سے الرٹ ہے۔ گوتم بدھ نگر کے پولس کمشنر آلوک سنگھ مسلسل ضلع کے اعلیٰ حکام سے میٹینگ کر رہے ہیں۔ 25 نومبر سے پہلے ضلع میں تقریباً 5000 اضافی پولیس فورسز طلب کی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.