ETV Bharat / state

India Corona Update گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے کوئی موت نہیں - بھارت میں کورونا کے نئے کیسز

صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔ Corona Death cases in India

India Corona Update
India Corona Update
author img

By

Published : Feb 6, 2023, 4:59 PM IST

Updated : Feb 7, 2023, 1:56 PM IST

نئی دہلی: ملک بھر کے لیے راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن سے کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 5,30,745 اور اموات کی شرح 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔ صحت وخاندانی بہبود کی وزارت نے پیر کے روز کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.57 کروڑ سے زیادہ ٹیکے دیے گئے ہیں۔ وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 1,817 ہے اور اس عرصے کے دوران 91 لوگ کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے بعد کووڈ سے شفایاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 4,41,50,892 ہو گئی ہے۔ صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں سات ریاستوں اور ایک مرکزی خطے میں کورونا انفیکشن کے نئے متاثرین سامنے آئے ہیں اور باقی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ قومی راجدھانی میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران زیر علاج مریضوں کی تعداد میں تین کی کمی آنے کے ساتھ، ان کی کل تعداد گھٹ کر 10 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس عالمی وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 19,80,872 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 26,522 پر برقرار ہے۔

اس عرصے کے دوران، کیرالہ میں ایک مریض کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 1,211 ہوگئی ہے، جب کہ اس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 67,57,101 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71,578 ہے۔ کرناٹک میں پچھلے 24 گھنٹے میں 10 مریضوں کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 154 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس عالمی وبا سے اب تک 40,32,573 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور اب تک کل 40,309 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے ایک مریض کے اضافے کے ساتھ ہی ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 86 ہو گئی ہے۔ اس دوران 11 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے شفا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 79,88,704 ہو گئی ہے اور ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 1,48,421 پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update بھارت میں کورونا انفیکشن کے 1764 ایکٹیو کیسز

مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں، پچھلے 24 گھنٹے کے دوران پانچ مریضوں کی کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد گھٹ کر 35 ہو گئی ہے۔ اس عالمی وبا سے اب تک 1,73,722 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور اب تک 1,975 مریض فوت ہو چکے ہیں۔ تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے دو ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ہی ان کی کل تعداد 30 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس عالمی وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 35,56,602 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 38,049 پر برقرار ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹے میں بالترتیب گجرات، مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ میں کورونا کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اروناچل پردیش، آسام، چنڈی گڑھ، دادرا ونگر حویلی، دمن ودیو، جھارکھنڈ، لکشدیپ، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ میں کورونا کا ایک بھی مریض زیرعلاج نہیں ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Feb 7, 2023, 1:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.