ETV Bharat / state

دہلی میں اب ہر مرنے والے کا کورونا ٹیسٹ نہیں کیا جائے گا - دہلی حکومت

دہلی حکومت نے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب مرنے والے افراد کا کورونا ٹیسٹ نہیں کیا جائے گا۔

No corona test sample from dead body: Delhi's new SOP
دہلی میں اب ہر مرنے والے کا کورونا ٹسٹ نہیں کیا جائے گا
author img

By

Published : May 18, 2020, 3:00 PM IST

دہلی حکومت کے نئے ایس او پی کے مطابق مرنے والے کی لاش کی طبی جانچ کے بعد اگر ڈاکٹر تصدیق کرے کہ موت کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہوئی ہے تب لاش کی آخری رسومات قبل ازیں جاری کردہ رہنمایانہ اصول کے مطابق کی جائیں گی۔

محکمہ صحت کی جانب سے اس سلسلہ میں 3 اپریل کو جاری کی گئی ہدایات کو معطل کردیا گیا ہے اوراب نئے اصول جاری کئے گئے ہیں۔

سکریٹری محکمہ صحت و خاندانی بہبود، پدمنی سنگلا کے دستخط کردہ حکم نامہ کے مطابق اب ہر مرنے والے فرد کی کورونا ٹسٹ نہیں کی جائے گی لیکن اگر ڈاکٹر لاش کی طبی جانچ کے بعد موت کی وجہ کورونا انفیشکن ظاہر کرے تو لاش کی آخری رسومات رہنمایانہ ہدایات کے مطابق ہی کی جائیں گی۔

محکمہ صحت کی جانب سے لاشوں کی آخری رسومات سے متعلق نیا ’اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر‘ (ایس او پی) جاری کیا گیا ہے جس کے تحت کورونا مریض کی موت کے بعد لاش کو تربیت یافتہ طبی عملہ کی نگرانی میں پلاسٹک (زپ بیاگ) میں لپٹا جائے گا اور ایمبولنس کے ذریعہ قبرستان یا شمشان گھاٹ تک لاش کو لیجایا جائے گا اور لواحقین کے حوالہ کردیا جائے گا۔

دہلی میں اب تک کورونا سے 150 اموات ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.