قومی دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا میں ترقیاتی پروگرام میں تیزی لانے اور تمام کام کو معیار کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کرانے کی غرض سے ضلع پنچایت ضلع مجسٹریٹ ایم سہاس ایل وائی کی قیادت میں ایک اہم اجلاس ہوا۔
ضلع مجسٹریٹ نے ضلع پنچایت کے ترقیاتی پروگرامز کا جائزہ لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف آفیسر ضلع پنچایت اور ان کے ساتھی افسران کو ہدایت دی۔
انہوں نے اپنی ہدایت میں کہا کہ فی الحال کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام مقامات پر ہونے والے ترقیاتی پروگرام میں کووڈ-19 پروٹوکول کی مکمل پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ تمام پروگرام وقت پر مکمل ہوں اور ضلع پنچایت کے ترقیاتی پروگرامز سے عام آدمی مستفید ہوسکے۔
ضلع مجسٹریٹ نے ضلع پنچایت کے افسران پر یہ بھی واضح کردیا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ کی منشا کے مطابق تمام ترقیاتی پروگرامز کی تکمیل میں معیار سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی کام معیار کے مطابق نہیں پایا جاتا ہے، تو پھر متعلقہ قصوروار افسر کے خلاف فوری کارروائی تجویز کی جائے گی۔
خیال رہے کہ چیف ڈویلپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ، ضلع پنچایت محکمہ کے افسران اس میٹنگ میں موجود تھے۔