نئی دہلی: عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں جاری اضافہ کے درمیان ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج بھی برقرار رہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے آخر میں لندن برینٹ کروڈ اضافے کے ساتھ 83.16 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 1.41 فیصد بڑھ کر 76.45 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
ملک میں 5 ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر تمام ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔ یہ مسلسل 278 واں دن ہے جب ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ اس وقت دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ جبکہ کولکتہ میں پٹرول 106.03 روپے اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر ہے۔ دوسری طرف چنئی میں پٹرول 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Petrol and Diesel Rate Today پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح ہیں:-
شہر............پٹرول................ڈیزل... ............. ..(روپے فی لیٹر)
دہلی...........96.72...............89.62
ممبئی ...... 106.31..............94.27
کولکاتہ.......106.03............92.76
چنئی ........ 102.63..........94.24
یو این آئی