ETV Bharat / state

Nitish Kumar Delhi Visit Today نتیش کمار آج کیجریوال سمیت دیگر اپوزیشن لیڈروں سے ملاقات کریں گے - opposition unity for mission 2024

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار دہلی کے دورے پر ہیں جہاں وہ آج دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ نتیش کمار کے اس دورے کو ممبئی میں 'انڈیا' اتحاد کے تیسرے دور کے اجلاس سے قبل اپوزیشن لیڈروں کے درمیان ہم آہنگی برقرار رکھنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ Nitish Kumar To Meet with Opposition Leaders Today

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 17, 2023, 10:44 AM IST

Updated : Aug 17, 2023, 10:56 AM IST

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے ایک بڑا اپوزیشن کیمپ تیار کرنے میں مصروف ہیں، جو مرکز میں برسراقتدار بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں کا مقابلہ کر سکے۔ اسی کوشش کے تحت آج وہ ایک بار پھر کئی اپوزیشن لیڈروں سے ملنے دہلی پہنچے ہیں۔ نتیش کمار اور اروند کیجریوال کے درمیان ہونے جا رہی اس ملاقات کے تعلق سے بہار میں سیاست گرم ہو گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار بی جے پی لیڈروں کے نشانے پر ہیں۔

'انڈیا کا تیسرا اجلاس ممبئی میں

دراصل، اپوزیشن جماعتوں کے نئے اتحاد 'انڈیا' کی تیسری میٹنگ ممبئی میں 31 اگست سے یکم ستمبر تک ہونے جا رہی ہے۔ اس سے قبل اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات اور ملاقاتوں کا دور شروع ہو چکا ہے، تاکہ ملاقات سے قبل باہمی اتفاق اور تال میل قائم کیا جا سکے تاکہ ملاقات کے دوران باہمی اختلاف نہ ہو۔ اس سے قبل راہل گاندھی نے چار اگست کو لالو پرساد یادو سے ان کی بیٹی میسا بھارتی کی رہائش گاہ پر ملاقات بھی کی تھی۔ اب سب کی نظریں نتیش کمار کی اس ملاقات پر مرکوز ہیں۔

مزید ہڑھیں: Opposition Unity سنہ 2024 کے حالات مودی بی جے پی کے لیے سازگار نہیں: شرد پوار

INDIA Next Meeting بنگلورو میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ ختم، 'انڈیا' کی اگلی میٹنگ ممبئی میں ہوگی

تیسرے اجلاس سے پہلے یہ ملاقات اہم

قابل ذکر ہے کہ تیسری ملاقات سے پہلے دونوں وزرائے اعلیٰ کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کو بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔ چرچا ہے کہ انڈیا اتحاد کی اس میٹنگ میں نتیش کمار کو کوآرڈینیٹر کے طور پر نامزد کیا جائے گا۔ حالانکہ جے ڈی یو قائدین اور سی ایم نتیش خود واضح طور پر کہتے ہیں کہ وہ اس عہدہ کی خواہش نہیں رکھتے۔ ان کا مقصد صرف اپوزیشن کو متحد اور مضبوط کرنا ہے۔ اب اگر ممبئی میں ہونے والی تیسری میٹنگ میں سب کچھ ٹھیک رہا تو امکان ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے کنوینر کے طور پر نتیش کے نام کا اعلان ہو سکتا ہے۔

Last Updated : Aug 17, 2023, 10:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.