وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بی جے پی حکومت کو غریبوں کی حکومت قرار دیتے ہوئے راجیہ سبھا میں کہا کہ پیاز کی وافر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سبھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
سیتا رمن نے ایوان میں ’ٹیکسیشن (ترمیمی) بل 2019' پر ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت امیروں کی نہیں ہے بلکہ غریبوں اور عام آدمی کی حکومت ہے، اجولا، ايوشمان، جن دھن اور وزیر اعظم کی آواس یوجنا جیسے فلاحی پروگراموں عام آدمی کے لئے ہی ہے، ان کا مقصد عام آدمی کو بااختیار بنانا ہے۔
انہوں نے حکومت کو’امیروں ‘ کا کہنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی قابو میں ہے، گزشتہ حکومت میں مہنگائی کا مسئلہ سامنے آنے پر غریب لوگوں کو سیکھ دی جاتی تھی۔
انہوں نے اس سلسلے میں کانگریس حکومت کے دوران اس وقت کے وزراء کے بیانات کا ذکر کیا۔
سیتا رمن نے کہا کہ حکومت پیاز کی وافر فراہمی کی کوششیں کر رہی ہے اور جھارکھنڈ و بہار جیسی ریاستوں کے لئے راجستھان سے پیاز بھیجی جا رہی ہے۔