ETV Bharat / state

نربھیا ریپ کیس: مجرموں کو 3 مارچ کو پھانسی - نربھیا کے مجرموں کو الگ الگ پھانسی نہیں دی جاسکتی

دہلی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے نربھیا ریپ کیس کے مجرموں کے خلاف نیا ڈیتھ وارنٹ جاری کیا ہے۔

نربھیا ریپ کیس: مجرموں کو 3 مارچ کو پھانسی

author img

By

Published : Feb 17, 2020, 5:01 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:19 PM IST

ایڈیشنل سیشن جج دھرمیندر رانا نے 3 مارچ کو صبح 6 بجے پھانسی دینے کا حکم جاری کیا ہے۔

سماعت کے دوران تہاڑ جیل انتظامیہ نے کورٹ کو اسٹیٹس رپورٹ سونپی ہے۔ سرکاری وکیل راجیو موہن نے کورٹ کو بتایا کہ چار مجرموں میں سے 3 نے بھی قانونی اختیارات کو آزما لیا ہے۔

آج کی تاریخ میں کوئی بھی عرضی زیر التواء نہیں ہے، دہلی ہائی کورٹ نے مجرموں کو سات دن کا وقت دیا تھا۔راجیو موہن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی بھی معلومات کورٹ کو دی۔

انہوں نے کہا کہ دہلی جیل کے قانون کے مطابق رحم کی درخواست مسترد کیےجانے کے بعد جیل انتظامیہ کو ڈیتھ وارنٹ کے لیے کورٹ میں عرضی دائر کرنا ہوتا ہے، اس لیے جیل انتظامیہ نے یہ عرضی دائر کی ہے۔ سپریم کورٹ نے بھی کہا کہ ٹرائل کورٹ میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ 5 فروری کو دہلی ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ نربھیا کے مجرموں کو الگ الگ پھانسی نہیں دی جاسکتی ہے، ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ نربھیا کے مجرمین قانون کا غلط استعمال کرکے دیر کررہے ہیں۔

ہائی کورٹ نے نربھیا کے مجرموں کو سات دنوں کے اندر قانونی اختیارات آزمانے کی ہدایت دی تھی۔ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ ڈیتھ وارنٹ کافی پہلے جاری ہوجانا چاہیے تھا، جیل انتظامیہ نے لاپروائی برتی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.