دراصل نربھیا کیس کے چاروں مجرمین کو سنیچر کی صبح 6 بجے پھانسی دی جائے گی۔ اس کے لئے پون جلاد تہاڑ جیل پہنچ چکا ہے۔ اس کے لیے آج سہ پہر تہاڑ جیل میں پتلے کے ساتھ پھانسی دینے کی ٹرائل ہوگی۔
جیل ذرائع کے مطابق اب تک تہاڑ جیل میں چار بار پتلے کو پھانسی دینے کی ٹرائل ہوچکی ہے۔ ہر بار یہ ٹرائل صحیح طریقے سے کی جاتی ہے اور کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ہے۔ اب پون ہینگ مین تہاڑ جیل پہنچا ہے، لہذا تہاڑ انتظامیہ جمعہ کے روز پون کی نگرانی میں سہ پہر آخری ٹرائل کرے گی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مقدمے میں پتلے کو پھانسی دی جائے گی اور دیکھا جائے گا کہ اس میں کوئی دقت تو نہیں ہے۔
ٹل بھی سکتی ہے پھانسی
ذرائع کا کہنا ہے کہ 'اگرچہ تہاڑ انتظامیہ پھانسی کے لئے پوری طرح تیار ہے، تاہم پھانسی کسی بھی وقت ملتوی کی جاسکتی ہے۔
دراصل ونئے شرما کی رحم کی درخواست مسترد ہونے کے بعد پھانسی سے پہلے کم از کم 14 دن کا وقت دینا پڑے گا۔
ایسی صورتحال میں تہاڑ انتظامیہ کو نیا 'ڈیتھ وارنٹ' لینا پڑے گا۔ ونئے شرما کے وکیل نے بھی پھانسی روکنے کے لئے عدالت میں درخواست دی ہے۔
دوسری طرف تہاڑ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ' جیل انتظامیہ یکم فروری کی تاریخ کو پوری طرح سے تیار ہے۔'