سپریم کورٹ نے کہا کہ 'وزارت داخلہ کی ذریعے اس سلسلے میں صدر کو بھیجے گئے تمام دستاویز کو ہم نے دیکھا ہے۔'
سپریم کورٹ کے جسٹس آر بانومتی، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس اے ایس بوپنا کے مطابق وزارت داخلہ نے تمام دستاویز صدر کو بھیجے تھے۔ درخواست میں کوئی میرٹ نہیں ہے۔ جیل میں ہراساں کرنا رحم کے لیے کوئی بنیاد نہیں ہے۔
نربھیا کیس کے ایک اور مجرم اکشے کمار سنگھ نے منگل کے روز سپریم کورٹ میں کیوریٹیو عرضی داخل کی ہے حالانکہ قبل ازیں سپریم کورٹ نے دو مجرموں ونئے اور مکیش کی کیوریٹیو عرضی کو خارج کیا ہے۔