جسٹس آر بھانومتی، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس بوپنا کی بینچ نے مرکز اور دہلی حکومت کی اپیل پر سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔
عدالت کو یہ سماعت اس وقت ملتوی کرنی پڑی جب اس سے کہا گیا کہ نربھیا کے قصورواروں میں سے ایک پون گپتا نے نوٹس کا جواب نہیں دیا ہے۔
اس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت جمعہ(14 فروری) دوپہر 2 بجے تک کے لیے ملتوی کرتے ہوئے سینیئر وکیل انجنا پرکاش کو'نیائے متر' مقرر کیا۔
مرکزی حکومت نے اپنی درخواست میں ہائی کورٹ کے اُس فیصلہ کو چیلینج کیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ 'چاروں قصورواروں کو ا الگ الگ پھانسی نہیں ہو سکتی۔
واضح رہے کہ 'دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ نربھیا کے چاروں قصورواروں کو الگ الگ اوقات میں پھانسی نہیں دی جا سکتی جبکہ مرکزی حکومت نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ جن قصورواروں کی عرضی کسی بھی فورم میں زیر التواء نہیں ہے، انہیں پھانسی دے دی جائے۔ ایک مجرم کی درخواست زیر التواء ہونے سے دوسرے قصورواروں کو راحت نہیں دی جا سکتی۔