نربھیا کیس کے مجر ونے جیل نمبر چار کے ایک کمرے میں بند تھا۔ وہ بیت الخلا میں جاکر اپنے کپڑوں اور گمچھے کی مدد سے خود کشی کرنے کی کوشش کی۔
سخت سیکیورٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی میں رہنے کے باوجود نربھیا کے مجرم ونے نے تہاڑ جیل میں خودکشی کی کوشش کی۔
وہیں جیل ذرائع اور ونے کے وکیل اے پی سنگھ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہ واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا۔
تاہم تہاڑ کے ترجمان آئی جی راج کمار نے اس کیس سے انکار کیا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان نئی دہلی میں میٹنگ
وہیں ونئے جیل نمبر چار کے ایک کمرے میں بند تھا۔ اس کی الماری اور بیت الخلا کے درمیان صرف ایک پردہ ہے۔ بدھ کی صبح 9:00 سے 10:00 بجے کے درمیان بیت الخلا میں کپڑے اور گمچھے کی مدد سے خود کشی کرنے کی کوشش کی، لیکن پھندے کی 5 سے 6 فٹ اوپر تھی جس کی وجہ سے وہ پھانسی نہیں لگا پایا۔
واضح رہے کہ تہاڑ جیل انتظامیہ نے دہلی حکومت کو بھی ایک خط لکھ کر پھانسی کی نئی تاریخ کا مطالبہ کیا تھا، کیونکہ پٹیالہ ہاؤس عدالت نے جیل انتظامیہ سے مجرموں کی پھانسی کی تاریخ میں توسیع اور رحم کی درخواست پر جیل انتظامیہ سے جمعہ کو رپووٹ طلب کی۔