ETV Bharat / state

India Corona Update بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے نو اموات - بھارت میں کورونا ایکٹیو کیسز

بھارت میں گزشتہ روز کے مقابلے آج کورونا وائرس کے اموات کے کیسز میں کمی درج ہوئی ہے۔ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے نو مریضوں کی موت ہوئی ہے وہیں جمعہ کو کورونا سے اموات کے تیرہ کیسز سامنے آئے تھے۔ corona Death cases in India

بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے نو اموات

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 11:57 AM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نو مریضوں کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہو ئی ہے اور ایکٹیو کیسز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے اس دوران انفیکشن کے 2,891 ایکٹیو کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1,963 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 2,20,66,22,663 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ ہفتہ کو وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 31,194 ہو گئی ہے۔ ملک میں متاثرین کی کل تعداد 4,47,51,259 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,954 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3,253 بڑھ کر 4,41,89,111 تک پہنچ گئی ہے۔

کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 1,187 ایکٹو کیسز کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر میں 500، دہلی میں 271، ہریانہ میں 215، تمل ناڈو میں 164، اتر پردیش میں 150، پنجاب میں 98، راجستھان میں 88، کرناٹک میں 80، مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں 71، چھتیس گڑھ میں 65، اڈیشہ میں 61، پڈوچیری میں 60، مغربی بنگال میں 30، آندھرا پردیش میں 20، بہار اور مدھیہ پردیش میں 15،15، چنڈی گڑھ میں 14، گجرات میں 13، تلنگانہ میں آٹھ، سکم میں چھ، میگھالیہ میں تین، اروناچل پردیش میں کورونا کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ وہیں مہاراشٹر میں تین، دہلی میں دو، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں بالترتیب ایک ایک کی موت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: Maharashtra Corona Update مہاراشٹر میں کورونا کے 920 نئے معاملے، تین کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.