ETV Bharat / state

جنوبی بھارت میں 19 مقامات پر این آئی اے کی تلاشی مہم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 11:03 AM IST

Updated : Dec 18, 2023, 12:45 PM IST

NIA Raids in South India قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دہشت گردی معاملے میں جنوبی بھارت کے 19 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

NIA Raids in South India
NIA Raids in South India

نئی دہلی: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ایک "انتہائی بنیاد پرست جہادی دہشت گرد گروپ" کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے جنوبی بھارت میں 19 مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔ آج صبح سے ہی کئی مقامات پر تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔ انسداد دہشت گردی ایجنسی اور ریاستی پولیس فورسز کے اشتراک سے یہ چھاپے مارے جارہے ہیں۔ سیکورٹی وجوہات اور کچھ آپریشنل وجوہات کی بنا پر جہادی گروپ کے بارے میں صحیح مقام اور معلومات کا اشتراک نہیں کیا گیا ہے۔

  • National Investigation Agency (NIA) is conducting searches at 19 locations in South India by busting a highly radicalised Jihadi terror group pic.twitter.com/oYnsKJjnaW

    — ANI (@ANI) December 18, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

این آئی اے کی جانب سے جن 19 مقامات کی تلاش کی جارہی ہے ان میں سے زیادہ تر مشتبہ افراد جہادی گروپ سے جڑے ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد گروپ بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے اور یہ گروپ حملوں کی منصوبہ بندی اور نوجوانوں کو بھرتی کررہا ہے۔

این آئی اے کی یہ چھاپہ ماری کی مہم ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے مشتبہ دہشت گرد کے ذریعہ قیدیوں کی بنیاد پرستی سے متعلق ایک معاملے میں کرناٹک کے بنگلورو میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے مارے جانے کے چند دن بعد سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایس آئی ایس معاملہ: کرناٹک، مہاراشٹر میں این آئی اے کے چھاپے، 13 گرفتاریاں

13 دسمبر کو کیس میں این آئی اے نے چار ملزمان کے گھروں سمیت چھ مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ ان میں سے ایک ابھی تک مفرور ہے۔ اس چھاپے میں، این آئی اے کی ٹیموں نے چھاپوں کے دوران متعدد ڈیجیٹل آلات، مختلف مجرمانہ دستاویزات اور 7.3 لاکھ روپے کی نقد رقم ضبط کی تھی۔

Last Updated : Dec 18, 2023, 12:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.