ETV Bharat / state

Sexual Assault In Tihar Jail دہلی کے چیف سکریٹری اور جیل کے ڈائریکٹر جنرل کو این ایچ آر سی کا نوٹس - تہاڑ جیل کے ڈائریکٹر جنرل کو نوٹس

تہاڑ جیل میں ایک قیدی کے ساتھ مبینہ جنسی ہراسانی کے معاملے میں قومی انسانی حقوق کمیشن نے دہلی کے چیف سکریٹری اور جیل کے ڈائریکٹر جنرل کو نوٹس جاری کیا ہے۔ NHRC notice to Director General of Tihar Jail

دہلی کے چیف سکریٹری اور جیل کے ڈائریکٹر جنرل کو این ایچ آر سی کا نوٹس

author img

By

Published : Jan 3, 2023, 9:07 AM IST

نئی دہلی: قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے پیر کو کہا کہ 'تہاڑ میں ساتھی قیدیوں کے ذریعہ ایک قیدی کے ساتھ مبینہ جنسی ہراسانی کے معاملے میں دہلی کے چیف سکریٹری اور جیل کے ڈائریکٹر جنرل کو نوٹس جاری کیا ہے اور چار ہفتے کے اندر تفصیلی رپورٹ مانگی ہے۔ انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ اس نے یہ نوٹس 30 دسمبر کو میڈیا رپورٹس کا ازخود نوٹس لینے کے بعد جاری کی کہ دہلی کی تہاڑ جیل میں ایک 22 سالہ قیدی کو ساتھی قیدیوں نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بتایا جا رہا ہے کہ قیدی اس وقت زیر علاج ہے۔ Sexual Assault Reports In Tihar Jail

ایک بیان میں کہا کہ کمیشن نے مشاہدہ کیا کہ میڈیا رپورٹس کے کنٹینٹ اگر سچ ہیں، تو متاثرہ قیدی کی زندگی اور عزت سے متعلق حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ رپورٹ میں متاثرہ قیدی کی صحت کی موجودہ صورتحال، غلطی کرنے والے افسران اور ملزم ساتھی قیدیوں کے خلاف کی گئی کارروائی کے ساتھ ساتھ اٹھائے گئے اقدامات اور مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ پیش نہ آئے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کو شامل کیا جانا چاہیے۔ کمیشن نے معاملے کی تحقیقات کے لیے اپنی ٹیم موقع پر بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: NHRC Notice to UP DGP بے قصور شخص نے جیل میں سات سال گزارے، حقوق انسانی کمیشن نے نوٹس جاری کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.