نئی دہلی: قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے ایک شیلٹر ہوم سے پانچ ازبک خواتین کے لاپتہ ہونے کی خبر پر دہلی حکومت اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ کمیشن نے ہفتہ کو ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ کمیشن نے اگست میں دہلی پولیس کی جانب سے جنسی اسمگلنگ کے ریکٹ سے بازیاب کرائی گئیں سات ازبک خواتین میں سے پانچ کے گزشتہ ہفتے دوارکا کے ایک شیلٹر ہوم سے لاپتہ ہونے کی میڈیا رپورٹس پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے شیلٹر ہوم کے خلاف کارروائی کی رپورٹ کے ساتھ اس معاملے میں تفصیلی رپورٹ کے لیے چیف سیکریٹری کو ایک نوٹس جاری کیا۔ NHRC issued Notice to Delhi Government and Police
یہ بھی پڑھیں:
Devadasi System این ایچ آر سی نے مرکز اور ریاستوں سے دیوداسی پرتھا کو ختم نہ کرنے پر جواب طلب کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کی حیثیت، لاپتہ ازبک خواتین کی بازیابی نیز دہلی اور آس پاس کے مقامات پر چل رہے سیکس ریکیٹ کی سازش کرنے والوں کا پتہ لگانے میں پیش رفت، گرفتاری کی حیثیت کے بارے میں پولیس کمشنر سے ایک رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔
یو این آئی