ETV Bharat / state

کشمیری گیٹ میٹرو اسٹیشن پر مزید دو ایسکلیٹرز کی سہولت - دہلی میٹرہ نیوز ای ٹی وی بھارت

کشمیری گیٹ میٹرو اسٹیشن پر 2 نئے ایسکلیٹرز سمیت 9 میٹرو اسٹیشنز پر دس مزید ایسکلیٹرز کی شروعات کی گئی ہے۔ مسافروں کی سہولت کے لئے کشمیری گیٹ اسٹیشن پر ایسکلیٹرز کی ریکارڈ تعداد مجموعی طور پر 47 ہوگئی ہے۔

کشمیری گیٹ میٹرو اسٹیشن پر مزید دو ایسکلیٹرز کی سہولت

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 7:47 PM IST

دہلی میٹرو نے منگل کے روز کشمیری گیٹ میٹرو اسٹیشن پر 2 نئے ایسکلیٹرز سمیت 9 میٹرو اسٹیشنز پر دس مزید ایسکلیٹرز کی شروعات کی ہے، جس سے مسافروں کے آنے جانے کی سہولت کے لئے کشمیری گیٹ اسٹیشن پر ایسکلیٹرز کی ریکارڈ تعداد مجموعی طور پر 47 ہوگئی ہے۔

چلنے میں آسان، جدید سافٹ ویئر کے ساتھ اپڈیٹ کئے گئے نئے ایسکلیٹرز سے مسافروں کو، خاص طورپر بھیڑ بھاڑ والے وقت کے دوران کافی سہولت ملے گی۔

اس کے علاوہ جن اسٹیشنز پر مزید ایسکلیٹرز کو شروع کیا گیا ہے، ان میں ریڈ لائن پر رٹھالہ اور بلو لائن پر اتم نگر (ایسٹ)، نوادا، راجوری گارڈن، شادی پور، یمنا بینک، سبھاش نگر اور آر کے آشرم مارگ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غلام نبی آزاد کی تقریر میں کیا کچھ رہا خاص؟

کشمیری گیٹ دہلی میٹرو نیٹورک کا واحد کثیر سطحوں والا ٹرپل انٹرچینج اسٹیشن ہے، جو لائن ۔1 (ریڈ لائن)، لائن۔2(یلو لائن) اور لائن۔3 کو جوڑتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.