ETV Bharat / state

اولی نے مودی کو فون کیا

نقشے کے تعلق سے کچھ مہینوں سے بھارت اور نیپال کے مابین جاری تلخی کو دور کرنے کی کوشش کے تحت نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے آج بعد دو پہر وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹیلی فون کرکے 74 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دی۔

Nepalese PM Oli calls up Modi; greets people of India on I-Day
اولی نے مودی کو فون کیا
author img

By

Published : Aug 15, 2020, 10:48 PM IST

وزارت خارجہ کے مطابق اولی نے وزیراعظم مودی کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا عارضی رکن منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی۔

وزارت خارجہ کے مطابق دونوں لیڈروں نے ایک دوسرے کو کووڈ 19 وبا کے اثرات کو کم کرنے کی کوششوں کی حمایت کی اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔

مودی نے اس سلسلے میں نیپال کو ہندوستان کی طرف سے ہر ممکن امداد جاری رکھنے کی پیش کش کی۔انہوں نے اولی کو ٹیلی فون کرنے کے لئے کا شکریہ ادا کیا اور ہندوستان اور نیپال کے مابین مشترکہ ثقافتی اور تہذیبی رابطے کو یاد کیا ۔

اس سے پہلے وزیراعظم مودی نے 74 ویں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لال قلعہ کی فصیل سے آج کہا کہ ہمسایہ ممالک ہندوستان کی سلامتی ، ترقی اور اعتماد میں شراکت دار ہیں اور ہندوستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ صدیوں پرانے تعلقات کو مزید گہرا کرنا چاہتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.