ETV Bharat / state

Clean Delhi from Pollution دہلی کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں - Delhi news

وزیر ماحولیات نے ڈی پی سی سی کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ سرمائی ایکشن پلان سے متعلق تمام متعلقہ تیاریاں وہ جلد سے جلد مکمل کرلیں۔ گوپال رائے نے ڈی پی سی سی سے 5 اہم نکات پر کام کرنے کو کہا جیسے دھول کی آلودگی، صنعتی آلودگی، گرین وار روم اور گرین ایپ، اسموگ ٹاور، ریئل ٹائم کی تقسیم کا مطالعہ کر نے کی ہدایت دی گئی۔ انہوں نے جلد از جلد ریئل ٹائم اپارشنمنٹ سینٹر بنانے کی ہدایت بھی دی۔ Delhi Environment Minister Gopal Rai

گوپال رائے
گوپال رائے
author img

By

Published : Sep 26, 2022, 9:37 PM IST

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے قومی راجدھانی کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے دہلی سکریٹریٹ میں دہلی پولیوشن کنٹرو کمیٹی ( ڈی پی سی سی ) کے انجینئروں کے ساتھ سرمائی ایکشن پلان کے سلسلے میں نآج ایک اہم میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران مسٹر گوپال رائے نے کہا کہ دہلی حکومت نے آلودگی سے پاک موسم سرما کا ایکشن پلان تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔ رواں برس کا موسم سرما کا ایکشن پلان 15 فوکس پوائنٹس پر مبنی ہے۔Delhi Environment Minister Gopal Rai

گوپال رائےنے ڈی پی سی سی کو ہدایت دی ہے کہ وہ موسم سرما کے ایکشن پلان کے حوالے سے جلد از جلد ٹیمیں تشکیل دیں۔ اس کے ساتھ ہی ڈی پی سی سی کو دھول کی آلودگی، صنعتی آلودگی، وار روم اور گرین ایپ، اسموگ ٹاور اور ریئل ٹائم کی تقسیم کے مطالعہ پر کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وزیر ماحولیات نے ڈی پی سی سی کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ سرمائی ایکشن پلان سے متعلق تمام متعلقہ تیاریاں وہ جلد سے جلد مکمل کرلیں۔ مسٹر گوپال رائے نے ڈی پی سی سی سے 5 اہم نکات پر کام کرنے کو کہا جیسے دھول کی آلودگی، صنعتی آلودگی، گرین وار روم اور گرین ایپ، اسموگ ٹاور، ریئل ٹائم کی تقسیم کا مطالعہ کر نے کی ہدایت دی گئی. انہوں نے جلد از جلد ریئل ٹائم اپارشنمنٹ سینٹر بنانے کی ہدایت بھی دی ۔ اس کے ساتھ اسموگ ٹاور سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ گرین وار روم اور گرین ایپ کو اپ گریڈ کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

گوپال رائے نے ڈی پی سی سی کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ 500 مربع میٹر سے زیادہ تعمیر اور مسمار کرنے والے پروجیکٹ سائٹس سی اینڈ ڈی پورٹل پر رجسٹرڈ ہوں ، اس کے لیے خصوصی مہم بھی چلائی جائے۔

وزیر ماحولیات نے ڈی پی سی سی کے افسران سے کہا کہ وہ صنعتی شعبے میں مسلسل معائنہ کریں۔ اس کے ساتھ ہی غیر قانونی/غیر مجاز صنعتوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی سی سی کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ تمام رجسٹرڈ صنعتی یونٹ صرف پی این جی کے ذریعہ چلائے جائیں۔

مزید پڑھیں:Environment Minister Gopal Rai: دہلی میں تعمیرات پر پابندی اگلے حکم تک برقرار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.