نیشنل کو آپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) نے چھتیس گڑھ، ہریانہ اور تلنگانہ کو کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر اس سال خریف سیزن میں دھان کی خرید کے لئے 19444 کروڑ روپے کی پہلی قسط جاری کرنے کو منظوری دی ہے۔
وزارت زراعت کے مطابق یہ رقم اس لئے منظور کی گئی ہے تاکہ ریاستوں کے مارکیٹنگ فیڈریشنز کو اپنی اپنی کوآپریٹیو تنظیموں کے ذریعہ طے مدت کے طور پر دھان خریدنے کے عمل میں مدد ملے۔
چھتیس گڑھ کے لئے سب سے زیادہ 9000 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔ ہریانہ کے لئے 5444 کروڑ روپے اور تلنگانہ کے لئے 5500 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ملک کے مختلف حصوں میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج
کووڈ کی وبا کے دوران این سی ڈی سی کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدم سے ان تینوں ریاستوں کے کسانوں کو بےحد ضروری مالی مدد حاصل ہوگی۔
مناسب وقت پر اٹھائے گئے اس قدم سے ریاستوں کی ایجنسیاں فوری خرید کے عمل کو شروع کر سکیں گی۔ اس سے کسانوں کو حکومت کے ذریعہ نوٹیفکیشن کم از کم امدادی قیمت پر اپنی پیداوار بیچنے میں مدد ملے گی۔