ETV Bharat / state

Jamia Millia Islamia جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 'بھارت وشو گرو ان یوگا ایجوکیشن' پر سمینار - دہلی اردو نیوز

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 'بھارت: وشو گرو ان یوگا ایجوکیشن' کے موضوع پر قومی سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ Bharat Vishva Guru in Yoga Education

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 13, 2023, 2:13 PM IST

نئی دہلی: 'بھارت وشو گرو ان یوگا ایجوکیشن' کے موضوع پر 12 فروری کو شعبہ ٹیچر ٹریننگ اینڈ نان فارمل ایجوکیشن، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے سمینار کا اہتمام کیا گیا۔ اس اجلاس میں وزیر مملکت برائے ایجوکیشن و خارجہ امور ڈاکٹر راج کمار رنجن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر راج کمار رنجن نے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ تدریس و تحقیق کے میدان میں بہترین مظاہرہ کر رہا ہے اور یہ کہ اداروں کی عظمت قومی و بین ا لاقوامی رینکنگ میں جھلکتی ہے۔ اس کے لیے انھوں نے پروفیسر نجمہ اختر، شیخ الجامعہ اور جامعہ برادری کو مبارک دی۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ تناظر میں قومی سمینار کا مرکزی خیال نہایت موزوں ہے کیوں کہ یہ اجاگر کرتا ہے کہ جہاں تک یوگا کی تعلیم و تدریس کی بات ہے، بھارت وشوگرو ہے۔ پروفیسر نجمہ اخترنے اپنی صدارتی تقریر میں سمینار کی منتظمہ کمیٹی کو مبارک باد دی اور آئی سی ایس ایس آر سے اسپانسرڈ قومی سیمینار کے انعقاد کے لیے شعبہ کی کوششوں کی تعریف کی۔ اختتامی پروگرام کے مہمان اعزازی پروفیسر اکرام حسین نے کہا کہ یوگا اور یوگا کی تدریس کے ذریعے ہی ہم اپنی پرانی عظمت واپس حاصل کرسکتے ہیں۔

اس موقعے کے دوسرے مہمان اعزازی پروفیسر ناظم حسین الجعفری، مسجل، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اتنے شاندار پروگرام کے انعقاد کے لیے سمینار کی منتظمہ کمیٹی کو مبارک باد دی۔ سمینار ڈائریکٹر اور صدر شعبہ پروفیسر ناہید ظہور نے قومی سیمینار کی روداد پیش کی۔ انھوں نے بتایا کہ سمینار کے آٹھ اجلاسوں میں کل چونسٹھ مقالات پیش کیے گئے اور سمینار میں ملک بھر سے آئے مندوبین نے شرکت کی۔ اس سمینار میں لداخ، جموں وکشمیر، پنجاب، ہریانہ، اتراکھنڈ، اتر پردیش، بہار، چنئی، مہاراشٹر، کیرالا اور منی پور سے آئے مندوبین نے شرکت کی۔ سمینار کے آرگنائزنگ سیکریٹری ڈاکٹر محمد فیض اللہ خان نے پروگرام کے آغاز میں معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور سمینار کے کنوینر ڈاکٹر عارف محمد نے کلمات تشکر پیش کیا۔

سمینار کی افتتاحی تقریب گیارہ فروری دوہزار تئیس کو منعقد ہوئی تھی جس میں ملک کے طول وعرض سے دوسوسے زیادہ مندوبین اور اسکالرز نے شرکت کی تھی۔ افتتاحی اجلاس کے مہمان خصوصی سابق پرنسپل این این سی پی ای، تھریونندتھا پورم اور فزیکل ایجوکیشن اور اسپورٹس کے موضوع پر پچیس کتابوں کے مصنف پروفیسر ایم ایل کملیش تھے۔ افتتاحی اجلاس کے مہمانانِ اعزازی وائی ایم سی اے کالج آف فزیکل ایجوکیشن، چنئی کے پرنسپل جارج ابراہم اور این ایس این آئی ایس پٹیالہ کی اکیڈمک ڈائریکٹر پروفیسر کلپنا شرما تھے۔ افتتاحی اجلاس کاکلیدی خطبہ،شعبہ فزیکل ایجوکیشن، اے ایم یو،علی گڑھ کے چیئر پرسن پروفیسر سید طارق مرتضی نے دیا تھا۔ سمینار کے کنوینر ڈاکٹر محمد عارف نے سیمینار کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور سمینار ڈائریکٹر پروفیسر ناہید ظہور نے سامعین اور مہمانوں کا استقبال کیا۔ فیکلٹی آف ایجوکیشن کی ڈین اور سمینار کی صدر پروفیسر سارہ بیگم نے صدارتی خطبہ دیا جس کے بعد ڈاکٹر فرحانہ خاتون نے شکریہ کے فرائض ادا کیے۔

یو این آئی

یہ بھی پڑھیں : FIR Registered Against Assistant Professorجامعہ کے معطل اسسٹنٹ پروفیسر کے خلاف ایف آئی آر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.