وزارت ثقافت نے آج یہ اطلاع دی کہ وزارت کا ایک خود محتار تنظیم سنٹر فار کلچرل ریسورسز اینڈ ٹریننگ (سی سی آر ٹی)مائی جیو وی ڈاٹ اِن کی شراکت میں ایک قومی سطح کی حب الوطنی شعری مقابلے کا انعقاد کررہا ہے۔اس میں حصہ لینے کے لیے 10سے 14 سال کے بچوں سے درخواست طلب کی گئی ہے۔
مقابلہ میں شامل ہونے والے بچے انگریزی سمیت ہندوستان کے آئین کی 8ویں شیڈول کے ذریعہ تسلیم شدہ کسی بھی زبان میں اپنی تحریری نظم بھیج سکتے ہیں۔ہر ایک ریاست ،مرکز کے زیراہتمام ریاست سے زیادہ سے زیادہ پانچ سب سے بہتر درخواستوں کا انتخاب کیا جائے گا۔جس کی جانچ قومی سطح کے ماہر پینل کے ذریعہ کی جائے گی۔فاتحین کا اعلان یوم آزادی کے موقع پر کیا جائے گا اور انہیں نقد انعام اور میرٹ سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔
جن بچوں کی تاریخ پیدائش یکم جولائی 2007 سے 30جون 2011 کے درمیان ہے(دونوں دن شامل)وہ ہی اس مقابلے میں حصہ لے سکتےہیں۔سبھی فاتحین کو نقد انعام اور میرٹ سرٹیفیکیٹ سے نوازہ جائے گا،پہلا مقام حاصل کرنے والے بچے کو 15000 روپے ،دوسرے انعام کی شکل میں 7500 روپے،تیسرے انعام کے لیے 5000 روپے اور بقیہ انعام کے طور پر ہرایک ریاست سے موصول ایک ایک نظم کے لیے 2000 روپے دیے جائیں گے۔
اس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے مائی جیو اووی پلیٹ فارم پر رجسٹر کرانا ہوگا۔اس میں ایک شخص ایک ہی درخواست جمع کرسکتا ہے۔نظم میں کم از کم 10لائنیں ہونی چاہیے۔نظم پہلے کہیں شائع نہ ہوئی ہو۔