ETV Bharat / state

نئی تعلیمی پالیسی ہندوستان کو نئی سمت دے گی: مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی نئے ہندوستان ، نئی توقعات ، نئی ضروریات کو پورا کرنے کا ایک ذریعہ ہے اور یہ 21 ویں صدی کے بھارت کو ایک نئی سمت دینے جا رہی ہے۔

National Education Policy Aims To Remove Marksheet Pressure: PM Modi
نئی تعلیمی پالیسی 21 ویں صدی کے ہندوستان کو نئی سمت دے گی: مودی
author img

By

Published : Sep 11, 2020, 5:39 PM IST

قومی تعلیم پالیسی (این ای پی) 2020 کے تحت’ اکیسویں صدی میں اسکولی تعلیم ‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے جمعہ کے روز کہا کہ آج ہم سب ایک ایسے لمحے کا حصہ بن رہے ہیں جو ہمارے ملک کے مستقبل کی تعمیر کی بنیاد رکھ رہا ہے جس میں نئے دور کی تخلیق کے بیج پڑے ہیں۔

نئی تعلیمی پالیسی اکیسویں صدی کے بھارت کو ایک نئی سمت دینے جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں میں دنیا کا ہر خطہ بدلا ہے ، ہر نظام بدلا ہے۔ ان تین دہائیوں میں ہماری زندگی کا شاید ہی کوئی پہلو ہو جو پہلے کی طرح ہو ، لیکن وہ شاہراہ جس پر چلتے ہوئے سماج مستقبل کی طرف بڑھتا ہے ، ہمارا تعلیمی نظام ، وہ اب بھی پرانی طرز پر چل رہا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی نئے بھارت، نئی توقعات، نئی ضروریات کو پورا کرنے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ اس کے پیچھے گزشتہ 4-5 سال کی محنت شاقہ ہے، ہر میدان، ہر صنف، ہر زبان کے لوگوں نے دن رات اس پر کام کیا ہے لیکن یہ کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ’’مجھے خوشی ہے کہ ہمارے پرنسپل اور اساتذہ قومی تعلیم پالیسی کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اس مہم میں جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔‘‘کچھ دن پہلے ہی وزارت تعلیم نے ملک بھر کے اساتذہ سے مشورے طلب کئے تھے۔ ایک ہفتے کے اندر 15 لاکھ سے زیادہ تجاویز موصول ہوئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.