ETV Bharat / state

پانچوں قومی ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ کو جرمنی کی تصدیق - جرمنی

جرمنی نے غیر ملکی تعلیم کے جائزے کےلئے ایک مرکزی دفتر کھولا ہے جو جرمنی میں غیر ملکی اہلیت کا جائزہ لینے کےلئے واحد اتھاریٹی کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ اینابن نامی ایک ڈیٹابیس تیار کرتا ہے جو جرمن ڈپلوما اور ڈگری کے سلسلے میں غیر ملکی ڈگریوں اور اعلی تعلیمی اہلیت کو فہرست میں درج رکھتا ہے۔

national design institute gets Germany's authorization
پانچوں قومی ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ کو جرمنی کی تصدیق
author img

By

Published : Jul 15, 2020, 7:33 PM IST

مشہور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن (این آئی ڈی) کو جرمنی میں تصدیق مل گئی ہے جس سے ہندوستانی طلبہ کو جرمنی کے اداروں میں آسانی سے روزگار کے مواقع مہیا ہو سکیں گے۔
مرکزی تجارت و صنعت کی وزارت نے بدھ کو بتایا کہ این آئی ڈی کو جرمنی کے اینابن ڈیٹا بیس میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس سے ہندوستانی طلبہ جرمنی کی کمپنیوں میں کام کرنے کےلئے ورک پرمٹ کی درخواست دے سکیں گے۔
محکمہ صنعت اور داخلی تجارت کو فروغ دینے والے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے عالمی سطح کی ڈیزائن ایجوکیشن کےلئے ملک میں پانچ نیشنل ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ قائم کئے ہیں۔

این آئی ڈی احمدآباد نے 1961 میں شروعات کی اور باقی چار این آئی ڈی آندھرا پردیش، این آئی ڈی ہریانہ، این آئی ڈی آسام اور این آئی ڈی مدھیہ پردیش ہیں۔ ان پانچوں این آئی ڈی کو قومی اہمیت کا انسٹی ٹیوٹ قرار دیا گیا ہے اور بین الاقوامی سطح پر انہیں بہترین ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ مانا جاتا ہے۔
جرمنی نے غیر ملکی تعلیم کے جائزے کےلئے ایک مرکزی دفتر کھولا ہے جو جرمنی میں غیر ملکی اہلیت کا جائزہ لینے کےلئے واحد اتھاریٹی کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ اینابن نامی ایک ڈیٹابیس تیار کرتا ہے جو جرمن ڈپلوما اور ڈگری کے سلسلے میں غیر ملکی ڈگریوں اور اعلی تعلیمی اہلیت کو فہرست میں درج رکھتا ہے۔
جرمنی میں غیر ملکی یونیورسٹی سطح کی اہلیت کی پہچان اکثر جرمن ورک ویزا،جان سیکرس ویزا یا جرمن بلو کارڈ حاصل کرنے کے لئے ایک ضروری شرط ہے۔ عام طورپر ،جرمنی میں کسی کی ڈگری کو تصدیق کےلئے اسے تین سے چار سالہ گریجوئیشن کی ڈگری حاصل ہونے کی بنیادی ضروری ہوتی ہے۔
این آئی ڈی احمدآباد کو سال 2015 میں اینا بن فہرست میں شامل کیا گیا تھا اور اب دیگر چار نئے این آئی ڈی کو بھی حال ہی کیں اس ڈیٹا بیس میں شامل کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.