ETV Bharat / state

نقوی نے نظام الدین درگاہ کی زیارت کرکے سلامتی کی دعا مانگی

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے حضرت نظام الدین اولیا کی درگاہ کی زیارت کر کے اتوار کو اہل وطن کے لئے صحت اور سلامتی کی دعا مانگی

Naqvi visited Nizamuddin Dargah and prayed for peace
نقوی نے نظام الدین درگاہ کی زیارت کرکے سلامتی کی دعا مانگی
author img

By

Published : Sep 6, 2020, 8:44 PM IST

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج حضرت نظام الدین اولیا کی درگاہ پر زیارت کے بعد کہا کہ 'مقدس حضرت نظام الدین درگاہ کی زیارت کی اور ملک کے لوگوں کی صحت و سلامتی کی دعا مانگی'۔

انہوں نے کہا کہ عظیم صوفی سنت حضرت نظام الدین کے انسانیت، ہم آہنگی، اتحاد کا سبق، پیغام مذہب، علاقہ اور ملک کی سرحدوں سے اوپر ہے۔ تمام انسانیت کی فلاح وبہبود کے لئے ان کی تعلیمات کو ہمیں مکمل ایمانداری سے آگے بڑھانا چاہیے۔

Naqvi visited Nizamuddin Dargah and prayed for peace
نقوی نے نظام الدین درگاہ کی زیارت کرکے سلامتی کی دعا مانگی

مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک کے تمام مذہبی، سماجی اداروں اور مقامات نے کورونا کے دورمیں اعتدال پسندی، احتیاط اور نظم و ضبط کی بہترین مثال پیش کی ہے جس کے سبب اتنے بڑے ملک میں کورونا کو کنٹرول کیا جاسکا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایسا ملک ہے جہاں دنیا کے تقریباً تمام مذاہب کے عقیدت مند رہتے ہیں۔ کورونا کے دور میں تمام مذاہب کے تہوار آئے لیکن ملک کے لوگوں کی اعتدال پسندی، احتیاط، حساسیت کے عزم کا نتیجہ ہے کہ تمام نے رہنما ہدایات پر عمل بھی کیا اور کورونا انفیکشن کو روکنے میں ساتھ دیا۔

خیال رہے کہ کورونا وبا کے سبب تقریباً چھ مہینے سے عام لوگوں کی زیارت کے لئے بند نظام الدین درگاہ کو آج کھولا گیا ہے۔ کورونا کے خطرات کے پیش نظر درگاہ آنے والوں کے لئے تمام احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.